کانگریس کوغرورہے، 2019 میں نہیں ہوگا اتحاد: اکھلیش یادونے دیا کانگریس کوزبردست جھٹکا

مدھیہ پردیش میں نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ کانگریس کو بڑی پارٹی ہونے کا غرورہے۔

Nov 20, 2018 06:39 PM IST | Updated on: Nov 20, 2018 06:43 PM IST
کانگریس کوغرورہے، 2019 میں نہیں ہوگا اتحاد: اکھلیش یادونے دیا کانگریس کوزبردست جھٹکا

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو: فائل فوٹو

سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادو نے 2019 کے عام انتخابات میں کانگریس سے دوری بنانے کا اشارہ دیا ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ 2019 میں سماجوادی پارٹی کا کانگریس کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہونے جارہا ہے۔ مدھیہ پردیش میں نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ کانگریس کو بڑی پارٹی ہونے کا غرورہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے جو اچھا کیا وہ اچھا کیا۔ انہیں لگتا ہے کہ جمہوریت میں ان کی پارٹی بڑی ہے، ہم لوگ کچھ نہیں۔ ا س سے کم ازکم ہمیں موقع ملا اپنی پارٹی بنانے کا۔ انہیں تو یہ لگتا ہے کہ ان کے بغیرہمارا کچھ نہیں ہوسکتا۔ ملک کو تیسرے متبادل کی ضرورت ہے۔

Loading...

اکھلیش یادو نے کہا کہ روٹی تبھی اچھی سکے گی جب باربار بدلی جائے گی۔ ایک باربی جے پی ایک بارکانگریس نے مدھیہ پردیش میں روٹی جلا دی ہے۔  انہوں نے مدھیہ پردیش، راجستھان اورچھتیس گڑھ  میں سیٹوں کی تقسیم پراتفاق رائے نہ بننے پرناراضگی ظاہرکی اورکہا کہ ملک میں تیسرے محاذ کی ضرورت ہے۔

بی جے پی کو کوئی پارٹی نہیں ہرائے گی، اسے عوام ہرائے گی۔ بی جے پی سے کسان ناراض ہے۔ نوجوان ناراض ہیں، کانگریس جب کسان کی بات کرتی ہے تووہ بھی تو مدھیہ پردیش میں اپنے 42 سال کے کاروبارکا حساب دے۔

یہ بھی پڑھیں:   بی جے پی کے خلاف مل کر مقابلہ کرنے کی ضرورت، اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پرلانے کے لئےنائیڈو۔ ممتا کی ملاقات

یہ بھی پڑھیں:    دہلی میں بی جے پی مخالف جماعتوں کی میٹنگ منسوخ، ممتا بنرجی کی وجہ سے چندرا بابو نائیڈونے لیا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں:    اسمبلی انتخابات: اکھیلیش بولے- کانگریس کے لئے اب نہیں کر سکتا انتظار، مدھیہ پردیش میں بی ایس پی سے مل سکتے ہیں ہاتھ

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com