ایم پی کے نئے بی جے پی صدر کا آج ہوسکتا ہے اعلان، وزیر اعلیٰ شیوراج نے دیا اشارہ

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شو راج سنگھ چوہان نے پر دیش بی جے پی صدر کے بدلنے کا اشارہ دیا ہے۔

Apr 17, 2018 07:54 PM IST | Updated on: Apr 17, 2018 07:56 PM IST
ایم پی کے نئے بی جے پی صدر کا آج ہوسکتا ہے اعلان، وزیر اعلیٰ شیوراج نے دیا اشارہ

علامتی تصویر

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے پر دیش بی جے پی صدر تبدیل کئے جانے  کا اشارہ دیا ہے۔ جلد ہی نئے نام کا علان ہو سکتا ہے ۔ بی جے پی پردیش صدر نند کمار سنگھ چوہان نے بھی صدر کے عہدہ سے ہٹنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔

دراصل ،خرگون پہنچے شیو راج نے کہا کہ نندو بھیا نے اپنے پارلیمانی ضلع میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے، جسے قبول کر لیا گیا ہے  اور جلدی ہی اس پر غورکیا جائے گا۔

Loading...

اس سے قبل بی جے پی کے قومی تنظیمی سکریٹری رام لال اور مرکزی وزیر نریندر سنکھ تومر بھوپال پہنچ چکے ہیں۔ یہ بھی بتایا جا رہاہے کہ قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ بھی گوپا ل پہنچ چکے ہیں اور بی جے پی کور کمیٹی کی میٹنگ میں شامل ہوں گے۔قیاس آرائیاں کی جارہی  ہیں کہ بی جے پی کے نئے ریاستی صدر کے نام کا علان آج ہی ہو سکتاہے ۔

غور طلب ہے کہ مدھیہ پردیش کی سیاست میں گزشتہ کئی دنوں سے پردیش بی جے پی کی قیادت تبدیل کرنے پر بحث ہو رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ  وزیر برائے آبی وسائل  نروتم مشرا، وزیر داخلہ بھوپیندر سنگھ، عام انتظامی وزیر لال سنگھ آریہ وغیرہ کے نام آگے چل رہے ہیں۔  اب دیکھنے کی بات یہ ہے کہ قومی صدر امت شاہ اور شیو راج سنگھ کس پر بھروسہ جتاتے ہیں۔

 

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com