اجین : بوائز ہاسٹل میں دھماکہ خیز مواد سے بھرا بیگ ملا ، الرٹ جاری

اجین: مدھیہ پردیش کے اجین میں آتشیہ بوائز ہاسٹل کے کمرہ نمبر 212 سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ تاہم فرضی شناختی کارڈ کی بنیاد پر اس کمرے میں ٹھہرا مشتبہ فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا ۔ پولیس کا کہنا کہ تحقیقات کے دوران مشتبہ شخص کا شناختی کارڈ فرضی پایا گیا ہے ، لیکن کارڈ پر چسپاں تصویر صحیح ہے۔

Mar 21, 2016 10:59 AM IST | Updated on: Mar 21, 2016 11:00 AM IST
اجین : بوائز ہاسٹل میں دھماکہ خیز مواد سے بھرا بیگ ملا ، الرٹ جاری

اجین: مدھیہ پردیش کے اجین میں آتشیہ بوائز ہاسٹل کے کمرہ نمبر 212 سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ تاہم فرضی شناختی کارڈ کی بنیاد پر اس کمرے میں ٹھہرا مشتبہ فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا ۔ پولیس کا کہنا کہ تحقیقات کے دوران مشتبہ شخص کا شناختی کارڈ فرضی پایا گیا ہے ، لیکن کارڈ پر چسپاں تصویر صحیح ہے۔

کارڈ پر چسپاں تصویر کی تصدیق ہوسٹل میں کام کرنے والے لوگوں نے بھی کی ہے۔ شناختی کارڈ پر نام سازش خان لکھا ہوا ہے۔ چھاپہ ماری کے دوران پولیس نے ایک موبائل فون بھی برآمد کیا ہے ۔ پولیس مشتبہ موبائل کی کال ڈٹیل کی بھی جانچ کر رہی ہے۔ اجین کے ایس پی کے مطابق انٹیلی جنس کی خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بوائز ہوسٹل میں مشتبہ افراد ٹھہر سکتے ہیں ، جس کے بعد دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے سے ایک دن قبل بھی ہر کمرے کی تلاشی لی گئی تھی۔

تاہم روم نمبر 212 پر تالا ہونے کی وجہ سے اس کی تلاشی نہیں لی جاسکی تھی۔ پولیس کے مطابق چھاپہ ماری کی خبر شاید مشتبہ شخص کو مل گئی ہوگی، جس کی وجہ سے وہ واپس ہی نہیں آیا۔ تاہم اس پورے معاملے میں پولیس کی غلطی بھی سامنے آرہی ہے۔ فی الحال پولیس اور ایس ٹی ایف مشتبہ شخص کی تلاش کر رہی ہے۔

اجین کے ایس پی منوہر ورما نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ برآمد دھماکہ خیز مواد سے سهنستھ کے دوران دھماکہ کرنے کی سازش رچی جا رہی تھی۔ دھماکہ خیز مواد سے بھرا بیگ ملنے کے بعد اجین میں الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

Loading...

Loading...