ویڈیو : اس طالبہ نے روپ اسكيپنگ میں بنایا عالمی ریکارڈ ، ایک منٹ میں لگائے 160 جمپ

اجین : اجین کی سومیا اگروال نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے ہالینڈ کی خاتون کھلاڑی يادرا وولڈرے کو پیچھے چھوڑ کر ایک منٹ میں 160 جمپ لگا کر عالمی رکارڈ بناتے ہوئے اپنا نام گولڈن بک آف ركارڈ میں درج کرایا ہے۔

Feb 01, 2016 10:16 PM IST | Updated on: Feb 01, 2016 10:17 PM IST
ویڈیو : اس طالبہ نے روپ اسكيپنگ میں بنایا عالمی ریکارڈ ، ایک منٹ میں لگائے 160 جمپ

اجین : اجین کی سومیا اگروال نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے ہالینڈ کی خاتون کھلاڑی يادرا وولڈرے کو پیچھے چھوڑ کر ایک منٹ میں 160 جمپ لگا کر عالمی رکارڈ بناتے ہوئے اپنا نام گولڈن بک آف ركارڈ میں درج کرایا ہے۔

اجین کے سینٹ میری اسکول میں منعقد ہ پروگرام میں گولڈن بک کے افسروں کے سامنے سومیا نے نمایاں کام انجام دے کر نہ صرف اجین کی بلکہ مدھیہ پردیش کا بھی نام روشن کیا ۔

سوميا اگروال نے انڈر 14 کے جمپ روپ میں ایک منٹ میں 160 جمپ کر کے ہالینڈ کی يادرا وولڈرے کے ایک منٹ میں 158 کا ورلڈ ریکارڈ توڑدیا اور گولڈن بک میں اپنا نام درج کرایا ہے۔سومیا قبل ازیں پیرس میں بھی اپنی صلاحیتوں پرچم بلند کرچکی ہے ۔

سومیا کا ریکارڈ درج کرنےکے بعد گولڈن بک سے آئے افسر ، اجین کے کلکٹر اور میئر نے سومیا اگروال کو ایوارڈ پیش کیا ۔اس موقع پر اجین کے کلکٹر نے سومیا کا نام ریاست کے ایکلویہ ایوارڈ کے لئے بھیجنے کی بات کہی ۔ ساتھ ہی کلکٹر نے کہا کہ شاید اجین پہلا شہر ہو گا ، جہاں ایک ہفتے میں تین ورلڈ ریکارڈ قائم ہوئےہیں ۔

Loading...

خیال رہے کہ سومیا کے ورلڈ ریکارڈ بنانے سے قبل جہاں 24 تاریخ کو میراتھن میں ریکارڈ بنا ، وہیں 26 تاریخ کو سائيكلوتھان میں عالمی ریکارڈ بنایا گیا ۔

Loading...