میهر میں سخت سیکورٹی کے درمیان ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ شروع

ستنا۔ مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کے میهر اسمبلی ضمنی انتخابات کے لئے سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان آج صبح پولنگ شروع ہو گئی۔

Feb 13, 2016 11:31 AM IST | Updated on: Feb 13, 2016 11:31 AM IST
میهر میں سخت سیکورٹی کے درمیان ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ شروع

ستنا۔ مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کے میهر اسمبلی ضمنی انتخابات کے لئے سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان آج صبح پولنگ شروع ہو گئی۔ میهر اسمبلی ضمنی انتخابات کے لئے 19 امیدوار میدان میں ہیں۔ یہاں اہم مقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے نارائن ترپاٹھی اور کانگریس کے منیش پٹیل کے درمیان ہے۔ سماج وادی پارٹی نے یہاں سے رامنواس ارمليا اور بہوجن سماج پارٹی نے رام لکھن پٹیل کو میدان میں اتارا ہے۔ ان کی قسمت کا فیصلہ اسمبلی حلقہ کے 2 لاکھ 27 ہزار 803 ووٹر کریں گے۔

میهر اسمبلی حلقہ میں ایک لاکھ 19 ہزار 563 مرد، ایک لاکھ 8 ہزار 232 خواتین ووٹرز اور 8 ووٹر تھرڈ جینڈر قسم کے ہیں۔ 16 فروری کو ضمنی انتخابات کے نتائج آئیں گے۔ یہاں 2013 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے نارائن ترپاٹھی کامیاب ہوئے تھے، لیکن بعد میں انہوں نے بی جے پی کی رکنیت حاصل کر لی تھی۔ مسٹر ترپاٹھی کے اسمبلی سے استعفی دینے کی وجہ سے یہاں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔

سرکاری اطلاعات کے مطابق میهر ضمنی انتخابات کیلئے 290 پولنگ مراکز اور ایک اسسٹنٹ پولنگ مرکز بنایا گیا ہے۔ ان میں سے 164 پولنگ مرکز حساس قسم کے ہیں۔ اسمبلی ضمنی انتخابات کیلئے 291 بوتھ میں 960 پولنگ آفیسر، 320 پریزائڈنگ افسر، 320 چوتھے درجے کے ملازم لگائے گئے ہیں۔ سیکورٹی نظام کے لئے ریاستی پولیس کی ٹیم کے علاوہ سی آرپی ایف کی 6 کمپنیاں لگائی گئی ہیں۔

Loading...

Loading...