وياپم گھوٹالے میں سی بی آئی نے کی پہلی گرفتاری ، دلال انل شاہ گرفتار

بھوپال : مدھیہ پردیش کے مشہور وياپم گھوٹالے کی جانچ کر رہی سی بی آئی نے پہلی گرفتاری کی ہے۔ سی بی آئی نے تین ہزار کے انعامی دلال انل شاہ کو گرفتار کیا ہے۔

Feb 09, 2016 09:39 PM IST | Updated on: Feb 09, 2016 09:39 PM IST
وياپم گھوٹالے میں سی بی آئی نے کی پہلی گرفتاری ، دلال انل شاہ گرفتار

بھوپال : مدھیہ پردیش کے مشہور وياپم گھوٹالے کی جانچ کر رہی سی بی آئی نے پہلی گرفتاری کی ہے۔ سی بی آئی نے تین ہزار کے انعامی دلال انل شاہ کو گرفتار کیا ہے۔

ملزم انل کانسٹیبل بھرتی امتحان 2012 کیس میں طویل عرصے سے مفرور تھا۔ ایس ٹی ایف ملزم پر تین ہزار کے انعام کا اعلان بھی کر چکی تھی۔ کیس کی تحقیقات سی بی آئی کو سپرد کئے جانے کے بعد سب سے پہلے گھوٹالے سے وابستہ فرضی امتحانات میں 100 سے زیادہ ایف آئی آر درج کی گئیں۔

تاہم ابھی تک سی بی آئی نے کسی بھی ملزم کی گرفتاری نہیں کی تھی، لیکن منگل کو سی بی آئی نے مخبر کی اطلاع پر بھوپال سے ایک ملزم انل کو گرفتار کیا ۔

ملزم بھوپال کا رہنے والا بتایا جا رہا ہے اور اس نے کانسٹیبل بھرتی امتحان میں دلال کا کام کیا۔ سی بی آئی نے پوچھ گچھ کے بعد ملزم کو خصوصی عدالت میں پیش کیا، جہاں کورٹ نے ملزم کو عدالتی حراست میں سینٹرل جیل بھیج دیا۔

Loading...

Loading...