وزیر اعظم مودی پر کمنٹ کرنا نوجوان کو پڑا مہنگا ، بھیجا گیا جیل

نیمچ۔ مدھیہ پردیش کے نیمچ میں ایک نوجوان کو وزیر اعظم مودی پر کمنٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

May 06, 2016 04:09 PM IST | Updated on: May 06, 2016 04:09 PM IST
وزیر اعظم مودی پر کمنٹ کرنا نوجوان کو پڑا مہنگا ، بھیجا گیا جیل

نیمچ۔ مدھیہ پردیش کے نیمچ میں ایک نوجوان کو وزیر اعظم مودی پر کمنٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ نوجوان کے خلاف شکایت کرنے پر پولیس محکمہ نے اسے جیل بھیج دیا۔ فیس بک پر سرگرم ’ نمو گروپ ‘ نے اس کی شکایت مقامی تھانہ میں کرائی جس کے بعد پولیس نے یہ کارروائی کی۔

نیمچ کے بگانہ سے تعلق رکھنے والے روی چورسیا نامی اس نوجوان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 506,507 اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پہلے ملزم کی مجسٹریٹ کے سامنے پیشی ہوئی اور پھر اسے جیل بھیج دیا گیا۔

اپنی شکایت میں نمو گروپ نے لکھا ہے کہ اس نے فیس بک پر ہنومان جینتی پر ایک پوسٹ ڈالا تھاجسے بعد میں ملزم نوجوان نے ’ بیہودہ کمنٹ ‘کے ساتھ اسے شئیر کر دیا۔

Loading...

Loading...