உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    برازیل میں کورونا سے 104,000 لوگوں کی موت، ڈبلیو ایچ او نے کہا- دنیا بھر میں دوکروڑ سے زائد افراد کورونا سے متاثر

    برازیل میں کورونا سے 104,000 لوگوں کی موت

    برازیل میں کورونا سے 104,000 لوگوں کی موت

    برازیل میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے 1,175 مریضوں کی موت کے بعد ملک میں اس جان لیوا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 104,201 ہوگئی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      برازیلیا: برازیل میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے 1,175 مریضوں کی موت کے بعد ملک میں اس جان لیوا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 104,201 ہوگئی ہے۔ وہیں یہاں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 55,155 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں اور اب اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد 3,164,785 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ ملک میں اب تک 2,309,477 لوگ پوری طرح سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔

      برازیل میں کوویڈ 19 سے ہونے والی اموات کی تعداد ہفتے کو ایک لاکھ کے پار پہنچی تھی۔یہ اس جان لیوا وائرس سے ہونے والی اموات اور اس سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ کے بعد دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ برازیل میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ساؤ پاؤلو ہوا ہے۔یہاں پر اس کی وجہ سے اب تک 25,571 لوگوں کی جان گئی ہے اور 639,562 لوگ متاثر ہوئےہیں۔

      ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 214،985 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا کی گرفت میں آئے لوگوں کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔
      ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 214،985 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا کی گرفت میں آئے لوگوں کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔


      دنیا بھر میں دوکروڑ سے زائد افراد کورونا سے متاثر: ڈبلیو ایچ او

      ماسکو: عالمی ادارۂ صحت( ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 214،985 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا کی گرفت میں آئے لوگوں کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے بدھ کے روز یہ اطلاع فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا بھر میں اب تک 20،162،474 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اس دوران 4،835 کورونا مریضوں کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 737،417 ہوگئی ہے۔ واضح ر ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے 11 مارچ کو کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا تھا۔ کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد متاثرامریکہ ہے جبکہ دوسرے مقام پر برازیل اور تیسرے مقام پر ہندوستان ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: