ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کنبے کے سبھی لوگ کورونا پازیٹیو، گھر میں اکیلی رہ گئی 11سال کی بچی، پڑوسی رکھ رہے ہیں خیال

کنبے سے اتنے لوگ انفیکشن سے دوچار ہوئے تو سبھی کو آئیسولیٹ کر دیا گیا۔ اب بچی گھر میں اکیلی بچ گئی۔

  • Share this:
کنبے کے سبھی لوگ کورونا پازیٹیو، گھر میں اکیلی رہ گئی 11سال کی بچی، پڑوسی رکھ رہے ہیں خیال
بہار میں اب تک 1495 کورونا مریضوں کی تعداد ہوگئی ہے، جس میں سب سے زیادہ مریض پٹنہ کے ہیں۔

فریدآباد۔ ہریانہ میں کورونا وائرس (Corona Virus) کا قہر مسلسل جاری ہے۔ منگل کو ضلع میں کورونا انفیکشن والے مریضوں کے سولہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ضلع کے ایک سیکٹر میں ایک پورا کنبہ کورونا انفیکشن میں مبتلا ہو گیا ہے۔ گھر میں اکیلی 11 سال کی بچی رہ گئی۔ اس گھر میں اس کے رشتے دار تک آنے کو تیار نہیں ہیں۔ ایسے میں پڑوسی بیشک گھر کے اندر نہیں جا پا رہے ہوں، لیکن باہر سے ہی مدد کر رہے ہیں۔ وہ کھانا پہنچا رہے ہیں۔ ویڈیو کال (Video Call) کر رہے ہیں۔ بچی کو کوئی تکلیف نہ ہو، اس کے لئے پڑوسی ہر ممکن مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔


ہندی اخبار دینک بھاسکر کی رپورٹ کے مطابق، اس کنبے میں 76 سالہ خاتون کی کورونا کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔ محکمہ صحت نے اس کے کنبے کے سبھی ارکان کا کورونا ٹیسٹ کیا تو کنبے کے چار ارکان کورونا پازیٹیو ملے۔ خاتون کے شوہر، ان کے بیٹے، بیٹے کی بیوی اور بیٹی انفیکشن سے دوچار ملیں۔ غنیمت یہ رہی کہ  11 سالہ بچی کو کورونا انفیکشن نہیں ہوا۔


پڑوسی کر رہے مدد


کنبے سے اتنے لوگ انفیکشن سے دوچار ہوئے تو سبھی کو آئیسولیٹ کر دیا گیا۔ اب بچی گھر میں اکیلی بچ گئی۔ کورونا کی وجہ سے کوئی بھی رشتے دار یا نزدیکی گھر آنے کو تیار نہیں ہے۔ ایسے میں 11 سال کی بچی کی مدد کے لئے پڑوسیوں نے ہاتھ بڑھایا ہے۔ پڑوس میں رہنے والے کئی کنبے اپنی سطح پر جتنا ہو سکتا ہے، بچی کی پوری دیکھ بھال کر رہے ہیں۔



پڑوسی اس بچی سے ویڈیو کال کے ذریعہ رابطے میں رہتے ہیں۔ وہ بچی کو کھانا پہنچاتے ہیں اور رات کے وقت ڈیڑھ دو بجے تک گھر کے باہر پہرا دیتے ہیں۔ نگر نگم کے سینئر ڈپٹی مئیر دیویندر چودھری بھی اس بچی کی مدد کر رہے ہیں۔
First published: May 13, 2020 01:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading