ہوم » نیوز » عالمی منظر

ترکی میں کورونا کے 1195 نئے معاملے، متاثرین کی تعداد 175218 ہوئی، فرانس میں کورونا سے مجموعی 29،374 ہلاکتیں

ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1195 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 175218 ہوگئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 13, 2020 09:39 AM IST
  • Share this:
ترکی میں کورونا کے 1195 نئے معاملے، متاثرین کی تعداد 175218 ہوئی، فرانس میں کورونا سے مجموعی 29،374 ہلاکتیں
علامتی تصویر

انقرہ۔ ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1195 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 175218 ہوگئی ہے۔ ترکی کے وزیر صحت فہارٹین کوکا نے یہ اطلاع دی۔


ترکی کے وزیر نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا ’’آج 1195 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 175218 ہوگئی ہے۔ اس دوران 24 مریضوں کی موت ہوئی ہے جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4778 ہوگئی ہے۔ اس دوران ترکی میں 1242 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ جس سے ان کی تعداد بڑھ کر 149102 ہوگئی ہے۔


فرانس میں کورونا سے مجموعی 29،374 ہلاکتیں


وہیں، فرانس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس ’کووڈ 19‘ سے 28 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 29،374 ہوگئی ہے۔ وزیر صحت نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔

وزارت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ابھی تک فرانس میں مجموعی 11،124 مریض کورونا وائرس کی وجہ سے ا سپتال میں ہیں، جن میں سے 879 مریض آئی سی یو میں ہیں جو کہ جمعرات کے مقابلے میں 24 کم ہیں۔ وزارت نے کہا کہ وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے اور لوگ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے متحد ہوں۔

برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 909 ہلاکتیں
دوسری طرف، برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس ’کووڈ - 19‘ سے 909 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 41،828 ہوگئی ہے۔ برازیل کی قومی وزارت صحت نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔ اس دوران 25،982 کیسز سامنے آئے جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 8،28،810 ہوگئی۔ کورونا وائرس کے کیسز کے اعداد و شمار میں برازیل امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔
First published: Jun 13, 2020 09:39 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading