ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کوروناکو ہے ہرانا:گریٹرحیدرآباد میں 12ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی،اب ہرروزکیاجائے گایہ کام

جی ایچ ایم سی کے کمشنر نے کہا کہ ان علاقوں میں گھر۔ گھر جانچ کے لیے میڈیکل ٹیمز ترتیب دیے گئے ہیں۔ جو ہر دوسرے دن اس علاقے میں جانچ کا کام کریں گے۔

  • Share this:

ہندوستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ شہر وں میں حیدرآباد کو چوتھا مقام حاصل ہے ۔ دہلی کے تبلیغی مرکز سے واپس آنے والوں کی دریافت کے بعد حیدرآباد میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اب تک شہر حیدرآباد میں150 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ جن میں سے 21 علاج کے بعداسپتال سے ڈسچارج ہو چکے ہیں ۔جبکہ11 اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ گریٹر حیدآباد میونسپل کارپوریشن(GHMC) نے حیدرآباد میں کورونا کی روک تھام کیلئے متاثرہ علاقوں کی نشان دہی کی ہے یہ وہ علاقے ہیں جہاں سب سے زیادہ کرونا کے مثبت کیسز پائے گئے ۔


جی ایچ ایم سی کے کمشنر لوکیش کمار نے کہا کہ بلدیہ نے شہر کے12 علاقوں اور انکے اطراف و اکناف کی کالونیوں کو رونا کے ہاٹ اسپاٹ یا Containment zonesقرار دیتے ہوئے ان پر خاص نظر رکھنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ یہ علاقے ہیں ۔ ریڈ ہلز ، شیخ پیٹ ، یوسف گوڑا ، الوال، رام گوپال پیٹ ، ملک پیٹ ، سنتوش نگر ، حافظ بابا نگر ، بالا نگر ، مولا علی ، قطب اللہ پور اور بندنگ پیٹ شامل ہے۔ ۔ جی ایچ ایم سی کے کمشنر نے کہا کہ ان علاقوں میں گھر۔ گھر جانچ کے لیے میڈیکل ٹیمز ترتیب دیے گئے ہیں۔ جو ہر دوسرے دن اس علاقے میں جانچ کا کام کریں گے اور اگر کسی فرد کو علامات ظاہر ہوں تو ان کے خون کے نمونے حاصل کرتے ہوئے اسے جانچ کے لیے آگے بھجوائیں گے ۔



لوکیش کمار نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے مرکز سے حیدرآباد لوٹنے والے 580 افراد کی نشاند ہی کرلی گئی ہے۔ ان میں 53 کورونا سے متاثر پائے گئے۔ جنہیں اسپتال میں شریک کروادیا گیا ہے اور بقیہ کو كوا رنٹین کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے حیدرآباد واپس ہونے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کے بارے میں کہا کہ ان تمام افراد نے انتظامیہ سے تعاون کیا اور اپنی جانچ کے لیے آگے آئیں ہیں ۔ لوکیش کمار نے عوام سے اپیل کی وہ لاک ڈاؤن کے دوران غیر ضروری باہر نہ نکلیں اور سوشل ڈسٹا نسنگ کے اصول کی مکمل پیروی کریں
First published: Apr 08, 2020 10:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading