اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Omicron In India: اومیکرون کی ہندستان میں دستک، کرناٹک میں دو معاملوں کی ہوئی تصدیق، پھیلی دہشت

    Omicron Case in Karnataka: وزارت صحت نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کا سب سے خطرناک ویریئنٹ  تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک 29 ممالک میں Omicron کے 373 کیسز درج ہو چکے ہیں۔

 .

    Omicron Case in Karnataka: وزارت صحت نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کا سب سے خطرناک ویریئنٹ تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک 29 ممالک میں Omicron کے 373 کیسز درج ہو چکے ہیں۔ .

    Omicron Case in Karnataka: وزارت صحت نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کا سب سے خطرناک ویریئنٹ تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک 29 ممالک میں Omicron کے 373 کیسز درج ہو چکے ہیں۔ .

    • Share this:
      نئی دہلی۔ (Omicron In India): کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ B.1.1.529 اومیکرون  (Omicron) دنیا کے سامنے ایک نیا مسئلہ بن کر کھڑا ہو گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے بھی Omicron پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کورونا کی یہ شکل اب ہندوستان میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے اومیکرون ویرینئٹ کے 2 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا کے اومیکرون ویریئنٹ کے دونوں کیس کرناٹک سے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کیسز 66 اور 46 سال کی عمر کے دو افراد میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
      وزارت صحت نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کا سب سے خطرناک ویریئنٹ  تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک 29 ممالک میں Omicron کے 373 کیسز درج ہو چکے ہیں۔


      ابھی نہیں ہے اس کے بارے میں زیادہ معلومات
      جنوبی افریقہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار کمیونیکیبل ڈیزیز (این آئی سی ڈی NICD ) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایڈرین پیورن نے کہا، "ہم نے نہیں سوچا تھا کہ یہ ڈیلٹا ویریئنٹ کو پیچھے چھوڑ دے گا۔" یہ شاید ٹرانسمیشن کے لحاظ سے ایک خاص ویرئنٹ ہے۔ اومیکرون کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل نہیں ہے، جیسے کہ یہ کتنا تیزی سے اثر کرتا ہے ہے، کیا یہ ویکسین کو چکما دے سکتا ہے، وغیرہ۔ اومیکرون میں زیادہ تغیرات کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ یہ زیادہ متاثر ہے لیکن یہ سب سے خطرناک ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: