ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ایوت محل کے کووڈ نگہداشت سینٹر سے 20 کورونا پازیٹو مریض فرار، جانیں معاملہ

مہاراشٹرا (Maharashtra) کے ضلع ایوت محل میں کووڈ مریضوں کی دیکھ بھال سینٹر (ewat mahal Covid-19 Care Center) سے 20 مریضوں کے فرارہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

  • Share this:
ایوت محل کے کووڈ نگہداشت سینٹر سے 20 کورونا پازیٹو مریض فرار، جانیں معاملہ
مہاراشٹرا (Maharashtra) کے ضلع ایوت محل میں کووڈ مریضوں کی دیکھ بھال سینٹر (ewat mahal Covid-19 Care Center) سے 20 مریضوں کے فرارہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ممبئی: مہاراشٹرا (Maharashtra) کے ضلع ایوت محل میں کووڈ مریضوں کی دیکھ بھال سینٹر (ewat mahal Covid-19 Care Center) سے 20 مریضوں کے فرارہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مقامی صحت افسر ڈاکٹر سنجے پورم نے یہ اطلاع دی۔ ڈاکٹر سنجے کے مطابق میڈیکل افسروں کے ذریعے درج کی گئی شکایت کے مطابق گھا ٹنجی پولیس نےمختلف دفعات کے تحت بیس مریضوں کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کی ہے۔ پورم نےکہا کہ ضلع کے آدمی گاؤں میں جمعہ کو کورونا جانچ کیمپ لگایا گیا تھا۔ صبح آٹھ بجے سینٹربسے مریض فرار ہو گئے۔ بعد میں گاؤں کے 19 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے جنہیں گھا ٹنجی کووڈ 19 کے نگہداشت سینٹرمیں بھرتی کرایا گیا۔


انہوں نے بتایا کہ یہ تمام 19 مریض اور ایک دیگر سنیچر کی صبح آٹھ بجے کے قریب دیکھ بھال سینٹر سے فرار ہوگئے۔ ایوت محل کے ضلع کلکٹر امول ییڈ گے نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہی رویہ برقرار رہا تو ضلع میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ مفرور مریضوں کے خلاف فوجداری کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔


واضح رہے کہ کورونا کی وجہ سے مہاراشٹرا میں صورتحال بہت خراب ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران 66،191 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ایک دن میں 832 اموات ہوچکی ہیں۔ اب تک کل 64،760 اموات ہوئی ہیں۔ ریاست میں ایکٹیو مریضوں کی کل تعداد 6،98،354 ہے اور اموات کی شرح 1.51 فیصد ہے۔ بتادیں کہ ملک بھر میں کورونا کا بحران بری طرح برپا ہے۔




مہاراشٹر میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران چھیاسٹھ ہزار ایک سو اکیانوے نئے کیسز سامنے آئے ۔ اس دوران ریکارڈ آٹھ سو بتیس کورونا مریضوں کی موت ہوئی ۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 26, 2021 04:18 PM IST