ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بڑی خبر ! ملک کی 15ریاستوں کے 25 اضلاع میں گزشتہ 14 دنوں سے نہیں آیا کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس

وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 9152 ہو گئی ہے اور اتوار سے پیر تک 796 نئے کیس سامنے آئے ہیں ۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 13, 2020 09:19 PM IST
  • Share this:
بڑی خبر ! ملک کی 15ریاستوں کے 25 اضلاع میں گزشتہ 14 دنوں سے نہیں آیا کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس
بڑی خبر ! ملک کی 15ریاستوں کے 25 اضلاع میں گزشتہ 14 دنوں سے نہیں آیا کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس

ملک میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے مرکز اور ریاستی حکومتوں کی مربوط کوششوں کے کارگر نتائج سامنے آ رہے ہیں اور اسی کا نتیجہ ہے کہ ملک کی 15 ریاستوں کے 25 اضلاع میں گزشتہ 14 دنوں میں کوروناوائرس کے انفیکشن کا ایک بھی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے جبکہ اس سے پہلے ان اضلاع میں متاثرہ لوگ پائے گئے تھے۔


وزارت صحت کے مطابق ان میں مہاراشٹر کا گوندیا ، چھتیس گڑھ کا درگ ، راج نندگاؤں اور بلاسپور ، کرناٹک کا اڈوپی ، داونگیرے اور تمكرو، کیرالہ کا وائناڈ اور كوٹایم ، گوا کا جنوبی گوا، ہریانہ کا پانی پت ، روہتک اور سرسا ، اتراکھنڈ کا پوڑھی گڑھوال ، تلنگانہ کا بھدرادی اور كوٹھاگڈم، منی پور کا مغربی امپھال ، جموں- کشمیر کا راجوری، پڈوچیری کا ماہے، بہار میں پٹنہ، نالندہ اور منگیر، میزورم کا مغربی آئزول، پنجاب کا اے ایف نگر، راجستھان کا پرتاپ گڑھ ضلع شامل ہے۔


وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے پیر کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 9152 ہو گئی ہے اور اتوار سے پیر تک 796 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور 308 لوگوں کی موت بھی ہو گئی جن میں 35 افراد کی موت کے نئے معاملے بھی شامل ہیں۔ مثبت بات یہ ہے کہ اب تک 857 لوگ کوروناسے ٹھیک ہو گئے ہیں اور کل ایک ہی دن میں 141 لوگ صحت مند ہوئے ۔ یہ سب فیلڈ سطح پر صحت کارکنوں کی سخت محنت اور ضلع انتظامیہ کی ’كنٹینمنٹ اسٹریٹجی‘کا نتیجہ ہے اور آگے بھی اسی حکمت عملی پر کام ہوتا رہے گا۔


کورونا کی وجہ سے پھنسے غیر ملکیوں کےویزا کی مدت میں توسیع

ادھر وزارت داخلہ نے کورونا وبا کی وجہ سے ملک میں پھنسے غیر ملکی شہریوں کے ویزا کی مدت آئندہ 30 اپریل تک بڑھا دی ہے۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ جن غیر ملکی شہریوں کے ویزا کی مدت ختم ہو چکی ہے ، اسے 30 اپریل تک بڈھایا جا رہا ہے۔ یہ قدم کورونا وبا کے پیش نظر لاک ڈاون کے تحت ایئر لائنز کی پروازوں پر عائد پابندیوں کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے ۔ اس کے لئے غیر ملکی شہریوں کو آن لائن درخواست دینا ضروری ہوگا ، حالانکہ انہیں کوئی فیس نہیں دینی ہوگی۔ اس سے پہلے بھی غیر ملکی شہریوں کو ویزا کی مدت میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ ان کے ویزا کی مدت 15 اپریل تک بڑھائی گئی تھی۔
First published: Apr 13, 2020 09:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading