ہوم » نیوز » عالمی منظر

دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے 292142 مریض، اب تک 12700افراد کی موت

عالمی وبا کی شکل اختیار کر چکے کورونا وائرس سے دنیا بھر میں کل 292142 افراد متاثر ہیں جبکہ 12700 افراد کی اس بیماری سے موت ہوچکی ہے

  • UNI
  • Last Updated: Mar 23, 2020 11:22 AM IST
  • Share this:
دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے 292142 مریض، اب تک 12700افراد کی موت
برطانیہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 281 ہوئی

جنیوا۔ عالمی وبا کی شکل اختیار کر چکے کورونا وائرس سے دنیا بھر میں کل 292142 افراد متاثر ہیں جبکہ 12700 افراد کی اس بیماری سے موت ہوچکی ہے۔

عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے اس کی اطلاع دی۔ اس نے اپنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ”افریقہ کے چار ممالک میں کورونا وائرس کے معاملہ سامنے آئے ہیں“۔


رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے چھبیس ہزار انہتّر معاملے سامنے آئے ہیں اور ایک ہزار چھ سو افراد کی موت ہوئی ہے۔ ان میں سے ایک ہزار چار سو چھبیس افراد کی موت یوروپ میں ہوئی ہے۔




برطانیہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 281 ہوئی

برطانیہ میں کوروناوائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 48 افراد کی موت ہو گئی جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 281 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اطلاع صحت اور سماجی دیکھ بھال محکمہ نے دی۔ اتوار تک برطانیہ میں کورونا وائرس کے کل 5683 کیس سامنے آئے جو ہفتہ کے مقابلہ 665 زیادہ ہیں۔ نیشنل ہیلتھ سروس نے لوگوں سے 12 ہفتوں تک گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔ اس کے علاوہ حفظان صحت کے شعبہ نے لوگوں سے سوشل فاصلہ رکھنے کے لئے بھی کہا ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس کے 30000 مثبت کیس

امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ کل 250000 امریکی شہریوں کا کورونا وائرس کا ٹسٹ کرایا گیا تھا جس میں سے 30000 سے زیادہ افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ پینس نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا”ہر روز زیادہ سے زیادہ لوگوں کا ٹسٹ کیا جا رہا ہے اور اب تک 254000 لوگوں کا ٹسٹ کیا گیا ہے جس سے 30000 سے زیادہ لوگوں کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے“۔

پینس نے کہا کہ جن لوگوں کا ٹسٹ کیا گیا ہے ان میں سے بیشتر ایسے ہیں جن میں اس کی علامات تھے اور جو سوچتے تھے کہ انہیں کورونا وائرس ہو سکتا ہے۔
First published: Mar 23, 2020 11:22 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading