ہوم » نیوز » عالمی منظر

اٹلی میں کورونا وائرس کے 3500 نئے کیس، 2503 افراد ہلاک، عراق میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک موت

قابل غور ہے کہ چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے پاؤں پھیلانے والاجان لیوا کورونا وائرس کی زد میں اب تک دنیا کے 150 سے زائد ملک آ چکے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 18, 2020 09:17 AM IST
  • Share this:
اٹلی میں کورونا وائرس کے 3500 نئے کیس، 2503 افراد ہلاک، عراق میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک موت
فائل فوٹو

روم۔ اٹلی میں خوفناک کورونا وائرس (كووڈ- 19) کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور منگل کو اس وائرس کے 3500 نئے کیسز درج کئے گئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد بڑھ کر 30،000 ہو گئی ہے۔ سویلین دفاع محکمہ کی جانب سے تازہ تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ محکمہ کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 2503 افراد کی جان چلی گئی اور تقریباً 2941 مریض اس وائرس کی زد سے باہر آئے ہیں۔


اٹلی میں پیر تک کورونا وائرس کے 26،062 کیسز تھے جو اب بڑھ کر 31،506 ہو گئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اٹلی میں فی الحال کورونا وائرس کے سب سے زیادہ تازہ کیسز ہیں۔ اٹلی میں اتوار تک 20،603 افراد کورونا وائرس سے متاثر تھے۔ قابل غور ہے کہ چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے پاؤں پھیلانے والاجان لیوا کورونا وائرس کی زد میں اب تک دنیا کے 150 سے زائد ملک آ چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے درمیان اسے عالمی وبا قرار دیا ہے۔


علامتی تصویر
علامتی تصویر


وہیں، عراق میں منگل کو کورونا وائرس (كووڈ- 19) کے 21 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 154 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق 17 نئے کیسز بغداد میں درج کئے گئے جبکہ تین كربلا اور ایک بصرہ میں درج کئے گئے ہیں۔ اب تک سامنے آ چکے 154 کیسز میں 11 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 41 افراد اس وائرس کی زد سے باہر آئے ہیں۔ عراق میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے چینی ماہرین کی سات ٹیمیں سات مارچ سے مسلسل حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے کام کر رہی ہیں۔
First published: Mar 18, 2020 09:17 AM IST