ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کووڈ۔ 19: نوح ضلع میں کورونا پازیٹیو معاملات کی تعداد 8 سے بڑھ کر ہوئی 14، سبھی کا تبلیغی جماعت سے تعلق

وہیں، ریاست کے نوح ضلع میں 12 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس معاملوں کی تعداد اتوار کو بڑھ کر 82 ہو گئی۔

  • Share this:
کووڈ۔ 19: نوح ضلع میں کورونا پازیٹیو معاملات کی تعداد 8 سے بڑھ کر ہوئی 14، سبھی کا تبلیغی جماعت سے تعلق
قابل ذکر بات یہ ہے کہ کچھ ایسے معاملات بھی سامنے آئے ہیں جن میں کچھ افراد کو علاج سے صحت یاب ہونے کے بعد بھی کورونا مثبت پایا گیا ہے۔

نوح۔ ہریانہ میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کے کیس تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ ریاست کے ضلع نوح میں ایک دن میں 6 نئے کیس سامنے آنے سے ہلچل مچ گئی۔ ان 6 نئے کیسوں میں پانچ بیرون ملک اور ایک جموں وکشمیر کا رہنے والا ہے۔ سبھی کا تعلق تبلیغی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ نوح میں جو 14 کیس پازیٹیو ملے ہیں، ان میں نو بیرون ملکی، چار کیس دوسری ریاستوں سے اور ایک خان پور گھاٹی گاوں کا رہنے والا ہے۔ ابھی بھی تقریبا دو سو لوگوں کے سیمپل رپورٹ آنے باقی ہیں۔ اتوار کو 200 سے زیادہ لوگوں کے سیمپل بھیجے گئے ہیں۔


وہیں، ریاست کے نوح ضلع میں 12 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس معاملوں کی تعداد اتوار کو بڑھ کر 82 ہو گئی۔ اتوار کو ریاستی صحت محکمہ کے دوپہر کو جاری کردہ بلیٹن کے مطابق، ریاست میں 61 لوگ ابھی بھی انفیکشن کی زد میں تھے۔ ہریانہ میں کورونا وائرس سے اب تک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔


وہیں، ہریانہ حکومت نے کورونا سے جنگ کے بیچ پہلی سے آٹھویں تک کے بچوں کے مفاد میں بڑا فیصلہ لیا ہے۔ حکومت نے فیصلہ لیا ہے کہ  پہلی سے آٹھویں تک کے بچوں کو بغیر امتحان کے پاس کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان ریاست کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کیا ہے۔

First published: Apr 06, 2020 03:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading