ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کوروناوائرس کے خلاف اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے ریاست مہاراشٹر کے 7 یونانی ڈاکٹر ہلاک

گزشتہ تین ماہ کے دوران ممبئی میں 5 اور مالیگاؤں میں 2 یونانی ڈاکٹرس کورونا وائرس کی وباء کے خلاف اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان ہلاکتوں کے تازہ ترین معاملے میں ممبئی کے بھڈوپ علاقے سےتعلق رکھنے والے ایک نوجوان یونانی ڈاکٹر شامل ہے۔

  • Share this:
کوروناوائرس کے خلاف اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے ریاست مہاراشٹر کے 7 یونانی ڈاکٹر ہلاک
علامتی تصویر

گزشتہ تین ماہ کے دوران ممبئی میں 5  اور مالیگاؤں میں 2 یونانی ڈاکٹرس کورونا وائرس کی وباء کے خلاف اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان ہلاکتوں کے تازہ ترین معاملے میں ممبئی کے بھڈوپ علاقے سےتعلق رکھنے والے ایک نوجوان  یونانی ڈاکٹر شامل ہے۔ 26 مئی کو ان کی کورونا وائرس کی جانچ رپورٹ مثبت آئی تھی اور اس کے اگلے دن ہی چل بسے۔


اسی طرح ممبئی میں اب تک دھاراوی، چیتا کیمپ میں ایک ایک اور گونڈی میں دو یونانی ڈاکٹرس کی موت ہو چکی ہے۔ ڈاکٹر زبیر شیخ جو سینٹرل کونسل آف اندین میڈیس( CCIM )  وزارتِ ایوش حکومت ہند کے سابق وائس پرسیڈنٹ  اور انٹی گریٹیڈ میڈیسن پریکٹشنر اسوسیشن ( IMPA ) کے جنرل سیکریٹری نیز مہاراشٹرا  حکومت کی جانب سے حال ہی میں قائم کی گئی  آیورویدک، ہومیوپیتھی اور یونانی طریقہ علاج کے ماہرین پر مشتمل دس رکنی کووڈ 19 ٹاسک فورس کے واحد مسلم اور یونانی ڈاکٹر کی جانب سے رکن ہیںنے بتایا کہ ڈاکٹرس اپنی زندگیوں کی پرواہ کیے بغیر اپنے دواخانے کھلے رکھ کر مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔


اب تک دھاراوی ، گونڈی اور بھانڈوپ علاقوں میں ڈاکٹرس کی اموات  ہو چکی ہیں۔انھوں نے کہا کہ  ہم نے 50 لاکھ کے بیمہ کا مطالبہ کیا ہے مگر حکومت نے  اس پر ابھی تک کوئی  توجہ نہیں دی ہے۔ اس ضمن میں انھوں نے اپنی تنظیم انٹی گریٹیڈ میڈیسن پریکٹشنر اسوسیشن ( IMPA ) کی طرف سے  مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، وزیر صحت راجش ٹوپے، اور مرکزی وریز صحت  ہرش وردھن کے علاوہ ایوش سیکریٹری راجیش کوٹیچا کو خطوط لکھ کر  درخواست  کی ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں شامل، بی یو ایم ایس ڈاکٹرس اور دیگر پرائیوٹ پریکٹشنرس کو  ' پردھان منتری غریب کلیان پیکیج '  انشورنس اسکیم میں شامل کیا جائے۔

"ہم چاہتے ہیں کہ حکومت بی یو ایم ایس ڈاکٹرس اور انکے افراد خاندان کے لیے 50 لاکھ ایکسڈینٹل بیمہ کیا جائے۔"  انھوں نے بتایا کہ "کارپوریشن کی جانب سے اب  جرنل پریکٹشنرس کو  بھی ذاتی تحفظی لباس ( پی پی ای کٹ ) دیے جا رہے ہیں تاہم تمام یونانی ڈاکترس کو جو اس وبائی دور میں کورونا کے خلاف اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں ان سب ڈاکٹرس کے تحفظ کے لیے انھیں بھی ذاتی تحفظی لباس ( پی پی ای کٹ ) مہیا کرایا جائے۔"
First published: Jun 02, 2020 09:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading