ہوم » نیوز » عالمی منظر

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 786 افراد کی موت: ڈبلیو ایچ او، امریکہ میں اب تک 143 افراد کی موت

دنیا بھر میں اس وقت 206،250 افراد کورونا وائرس کی زد میں ہیں جبکہ چین میں 81،155 لاکھ اس وائرس سے متاثر ہیں اور تقریباً 3245 افراد کی اس وائرس کے زد میں آنے کے بعد موت ہو گئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 19, 2020 09:45 AM IST
  • Share this:
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 786 افراد کی موت: ڈبلیو ایچ او، امریکہ میں اب تک 143 افراد کی موت
مہاراشٹر، کیرالہ، کرناٹک، تلنگانہ، گجرات، راجستھان، اترپردیش اور دہلی میں اب تک سب سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔

جنیوا۔ دنیا کے 150 سے زائد ممالک میں پھیل چکا کورونا وائرس (كووڈ -19) تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس خطرناک وائرس سے 786 افراد ہلاک اور تقریبا 15123 نئے کیس درج کیے گئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 8593 ہو گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 15،123 نئے کیس درج کیے گئے ہیں۔ دنیا بھر میں اس وقت 206،250 افراد کورونا وائرس کی زد میں ہیں جبکہ چین میں 81،155 لاکھ اس وائرس سے متاثر ہیں اور تقریباً 3245 افراد کی اس وائرس کے زد میں آنے کے بعد موت ہو گئی ہے۔


ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین میں کورونا وائرس سے 13 اور چین کے باہر 773 افراد کی موت ہوئی ہے۔ چین میں اب تک 3245 افراد کی اس وائرس کی زد میں آنے سے موت ہوئی ہے جبکہ باقی اموات چین کے باہر ہوئی ہیں۔


کورونا وائرس سے اب تک مغربی بحرالکاہل کے علاقے میں 3357، یوروپی علاقے میں 3352، جنوب مشرقی ایشیائی خطہ میں 538، مغربی ایشیا کے علاقہ میں 1010، امریکہ کے قریب پڑنے والے علاقوں میں 68 اور افریقی علاقے میں 4 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ یہ وائرس دنیا کے 150 سے زائد ممالک میں اپنے پاؤں پھیلا چکا ہے اور چین سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں صورتحال انتہائی سنگین ہے۔




وہیں، امریکہ میں جان لیوا کورونا وائرس (كووڈ- 19) کے معاملے مسلسل بڑھتے جارہے ہیں اور اس وائرس کی زد میں آنے سے اب تک 143 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 8017 لوگوں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ’نیو یارک ٹائمز ‘اور مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز نے بدھ تک تقریباً 7038 لوگوں کے کورونا وائرس سے متاثر اور 97 کی موت کی رپورٹ جاری کی تھی۔ واشنگٹن کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست ہے جہاں اب تک 74 افراد کی اس وائرس کی زد میں آنے سے موت ہو ئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر اسے 11 مارچ کو عالمی وبا قرار دے دیا تھا۔ خیال رہے کہ چین کے صوبے ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے شروع ہونے والا جان لیوا وائرس کی زد میں دنیا کے 150 سے زائد ممالک آ چکے ہیں اور اس سے متاثر تقریباً 8500 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ اب تک 200،000 سے زیادہ لوگ اس وائرس کی زد میں ہیں۔
First published: Mar 19, 2020 09:45 AM IST