ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بڑی خبر! 8 ٹیچروں کی کورونا سے موت، پنچایت انتخابات میں لگی تھی ڈیوٹی، 150 سے زائد ٹیچر کووڈ پازیٹو

غازی آباد سے ایک اہم خبر آئی ہے کہ آٹھ ٹیچروں (Teachers) کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی ہے۔ پنچایت انتخابات ( UP Panchayat Election 2021) میں ان کی ڈیوٹی (Poll Duty) لگی تھی۔

  • Share this:

Teachers Die Of Covid-19 In Ghaziabad: غازی آباد (Ghaziabad) سے ایک اہم خبر آئی ہے کہ آٹھ ٹیچروں (Teachers) کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی ہے۔ پنچایت انتخابات ( UP Panchayat Election 2021) میں ان کی ڈیوٹی (Poll Duty) لگی تھی۔ غورطلب ہے کہ کورونا متاثرین کی ووٹوں کی گنتی کیلئے بھی ڈیوٹی لگی ہے۔ 150 سے زیادہ ٹیچر کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ وہیں 300 سے زیادہ ٹیچر بیمار چل رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں سکشا سنگھ ووٹوں کی گنتی کا بائیکاٹ کرے گا۔

وہیں کورونا وباء کی دوسر ی لہر میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اساتذہ کی موت کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ دس دنوں میں بیس سے زائد اساتذہ دار فانی کوچ کرگئے ہیں۔

اتر پردیش میں پنچایت چناؤ کے ووٹوں کی گنتی کل یعنی دو مئی کو ہوگی ۔ سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں ہری جھنڈی دے دی ہے۔ کورونا گائیڈ لائن کا حوالہ دیکر سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی تھی اور ووٹوں کی گنتی کو ٹالنے یا خارج کرانے کی اپیل کی تھی۔ اس سلسلے وار سماعت کے بعد سپریم کورٹ نےعرضی خارج کر دی ۔ ووٹوں کی گنتی کی اجازت دے دی ۔


بتادیں کہ یوپی پنچایت انتخابات (UP Panchayat Election) کی گنتی (Counting) اتوار کو وہگی۔ سپریم کورٹ Supreme Court نے کچھ شرائط کے ساتھ ووٹوں کی گنتی کرانے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ریاستی الیشن کمیشن کی طرف سے بنائے گئے کووڈ پروٹوکول کی پوری طرح پیروی کرنی ہوگی۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے کہا کہ گنتی پوری ہونے تک علاقے میں کرفیو (Curfew) رہے گا۔ عام لوگوں کو جمع نہ ہونے دیا جاےے۔ ساتھ ہی امیدواروں کا کووڈ ٹیسٹ ہو۔ ساتھ ہی جواب دہ افسران کے نام بھی سر فہرست کئے جائیں۔


وہیں یوپی حکومت نے کہا کہ ریپڈ اینڈیز ٹیسٹنگ سینٹر کاؤنٹر پر دستیاب ہوگا۔ گنتی سینٹر میں 150 سے زیادہ افسران نہیں ہوں گے اور 15-20 سے زیادہ امیدوار نہیں ہوں گے۔ ہم اپنی ذمہ داریوں کو سمجھ رہے ہیں۔ اس سے بھاگ نہیں رہے ہیں۔ کاؤنٹنگ سینٹر پر ہر ایک کو دستانے ، ماسک اور سوشل ڈسٹینسنگ کی پیروی کرائی جائے گی۔ اترپردیش حکومت کے وکیل نے بتایا کہ ہر ضلع میں سینئر افسران کی تقرری کی گئی ہے۔ وہ کوڈ پروٹوکول پر عمل پیرا ہونے کی نگرانی کریں گے اور پرنسپل سکریٹری کی سطح کے آئی اے ایس آفیسر ہوں گے۔

آسمان نہیں ٹوٹ پڑے گا
اسی دوران کچھ دیر پہلے یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ اترپردیش میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے خراب ہونے والی صورتحال کے سبب اتوار کو اترپردیش میں ہونے والے پنچایت انتخابات اور اس کی گنتی کے بارے میں سپریم کورٹ بہت سنجیدہ ہے۔ عدالت نے آج اس معاملے پر سماعت کے دوران سخت سوالات اٹھائے۔ عدالت نے ریاستی الیکشن کمیشن سے پوچھا کہ کیا ووٹوں کی گنتی کروانا ضروری ہے، کیا اسے ملتوی نہیں کیا جاسکتا ، اگر تین ہفتے کیلئے اس میں تاخیر ہوتی ہے تو آسمان نہیں ٹوٹ پڑے گا۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 01, 2021 06:56 PM IST