ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کورونا وائرس کی شدت : مہا راشٹر کے ناندیڑاور بیڑ آج رات سے مکمل لاک ڈاؤن

ناندیڑمیں ، رات 12 بجے سے 4 اپریل تک اور بیڑمیں کل 12 بجے سے 4 اپریل تک لاک ڈاؤن ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی دودھ اور سبزی، پھلوں کے علاوہ دیگرضروری سامان کی دکانیں صبح7 بجے سے دوپہر 12بجے تک کھلی رہیں گی۔

  • Share this:
کورونا  وائرس کی شدت : مہا راشٹر کے ناندیڑاور بیڑ آج رات سے مکمل لاک ڈاؤن
مہاراشٹر میں کورونا کا قہر، نافذ ہوگا لاک ڈاون

جان لیواکورونا وائرس کے خطرےکے درمیان مہاراشٹر کے ناندیڑ اور بیڑمیں مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔۔ناندیڑمیں ، رات 12 بجے سے 4 اپریل تک اور بیڑمیں کل 12 بجے سے 4 اپریل تک لاک ڈاؤن ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی دودھ اور سبزی، پھلوں کے علاوہ دیگرضروری سامان کی دکانیں صبح7 بجے سے دوپہر 12بجے تک کھلی رہیں گی۔ مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیس سامنے آ رہے ہیں۔مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28699 معاملے سامنےآئے ہیں۔بتائیں کہ ریاست میں گذشتہ روز کورونا کے 28 ہزار 699 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں ۔جب کہ کل 132 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ تاہم اس وبا کو شکست دے کر 13 ہزار 165 افراد کا علاج کیا جاسکاہے۔



وہیں حیرت کی بات یہ ہے کہ مہاراشٹر کے وزیر دھنن جئے منڈے دوسری بار کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ریاست میں ابھی تک کورونا کے 25 لاکھ 33 ہزار 26 کیس درج کیے گئے ہیں ۔ جن میں سے 53 ہزار 589 افرادزندگی کی جنگ ہار گئے ہیں۔ جبکہ 2لاکھ 30 ہزار 641 افراد زیر علاج ہیں۔ ریاست میں اب تک 22 لاکھ 47 ہزار 495 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں مہاراشٹر سرفہرست ہےملک کی متعدد ریاستوں میں روزانہ کورونا کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ یہ معلومات مختلف ریاستوں کے ذریعےجاری کردہ میڈ یکل بلیٹن اور محکمہ صحت کے عہدیداروں سے ملی رہی ہے۔ ممبئی میں 3،514 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جبکہ پونے میں 5،722 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Mar 24, 2021 02:54 PM IST