ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

Fights Back India: کورونا کی منفی خبروں کے درمیان پازیٹو خبر! چھ سال کی بچی نے کورونا کودی شکست، اسپتال سے آئی گھر

Fights Back India: کورونا وائرس وبا Covid-19 pandemic سے جنگ جیتنے India Fights COVID19 میں بھوپال کی چھ ماہ کی بچی بھی شامل ہو گئ ہے۔

  • Share this:

Fights  Back India: کورونا وائرس وبا Covid-19 pandemic سے جنگ جیتنے India Fights COVID19 میں بھوپال کی چھ ماہ کی بچی بھی شامل ہو گئ ہے۔ جی ہاں چھ ماہ کی معصوم نہاریکا نے کورونا کو شکست دے دی ہے۔ سترہ اپریل کو نہاریکا کووڈ سے متاثر ہوئی تھی۔ نہاریکا پیپُلس کووڈ سینٹر میں ماں کے ساتھ داخل تھی اور اب کورونا کو ہرانے کے بعد بچی کو اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے اور اپنے گھر آگئی ہے۔


وہیں کورونا کو ہرانے کا ایک اور ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جو ان دل ٹوٹی اور منفی خبروں کے درمیان ہمت باندھنے کا کام کر رہی ہے۔ مہاراشٹر کے لاتور ضلع کے کٹگاؤں ٹانڈاگاؤں کے 105 سال کے بزرگ اور ان کی 95 سالہ بیوی کو جب ان کے بچوں نے کورونا اسپتال میں بھرتی کرایا تو پڑوسیوں کو یہ امید نہیں تھی اسپتال سے اچھے ہو کر گھر واپس آئیں گے۔ واضح ہو کہ 105 سالہ بزرگ اور ان کی 95 سالہ بیوی کورونا وائرس کی زد میں آگئے تھے۔


سب کا کہنا تھا کہ ان کا اب بچنا مشکل ہے لیکن دھینو چوان (105) اور ان کی اہلیہ موٹابائی (95) نے سب کی قیاس آرائیوں کو غلط ثابت کردیا۔ اس بزرگ جوڑے نے لاتور کے ولاس راؤ دیشمکھ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے آئی سی یو میں 9 دن گزارے اور جنگ جیت کر باہر نکلے۔ اس بوڑھے جوڑے کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بروقت جانچ اور بروقت علاج کی وجہ سے وہ وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔


ان کے بیٹے سریش چوہان نے کہاکہ ہم مشترکہ خاندان میں رہتے ہیں۔ 24 مارچ کو میرے والد اور والدہ اور تین بچے پازیٹو پائے گئے۔ والدین کو تیز بخار تھا اور پیٹ میں درد اس لئے ہم نے ان کو اسپتال میں بھرتی کرانے کا فیصلہ کیا۔ ان دونوں کو گاؤں سے 3 کلومیٹر دور گورنمنٹ میڈیکل کالج میں بستر ملا۔ سریش کا کہنا ہے کہ دونوں بہت خوفزدہ تھے لیکن میں جانتا تھا کہ انہیں گھر پر رکھنے کا فیصلہ غلط ثابت ہوگا۔ دھینو چوان کو 5 اپریل کو اور ان کی اہلیہ کو دو دن بعد اسپتال سے چھئی دی گئی۔

ملک میں کوروناکا قہر لگاتار جا ری ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے تین لاکھ تیئس ہزار ایک سو چوالیس نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے دو ہزارسات سو اکہتر لوگوں کی موت ہوئی ہے۔۔ جبکہ اسی دوران دو لاکھ اکیاون ہزار آٹھ سو ستائس لوگ کورونا سے شفایاب بھی ہویے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے اٹھائس لاکھ بیاسی ہزار دو سو چار ایکٹو معاملے ہیں۔ کورونا کے خلاف ملک میں ٹیکہ کاری مہم کو تیز کر دیا گیا ہے جس کے پیش نظر ابتک ملک میں چودہ کروڑباون لاکھ سے زائد لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ دیا جا چکا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 27, 2021 10:57 PM IST