ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

َLockdown in Delhi:دہلی میں آج رات سے6دنوں کالاک ڈاؤن،وزیراعلیٰ ارویندکیجریوال کااعلان

اروندکیجریوال نے آج پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ شادیوں کی تقریب کی اجازت ہوگی اور اس ایک تقریب میں 50افراد سے زیادہ شرکت نہ کریں وزیراعلیٰ نے بتایاکہ لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل کے درمیان بات چیت کے بعد یہ فیصلہ لیاگیاہے۔۔

  • Share this:
َLockdown in Delhi:دہلی میں آج رات سے6دنوں کالاک ڈاؤن،وزیراعلیٰ ارویندکیجریوال کااعلان
علامتی تصویر

Lockdown in Delhi: آج رات 10بجے سے 26 اپریل، پیرکےدن صبح 5 بجے تک دہلی میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیاگیاہے۔وزیراعلیٰ نے اروندکیجریوال نے  آج پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ شادیوں کی تقریب کی اجازت ہوگی اور اس ایک تقریب میں 50افراد سے زیادہ شرکت نہ کریں وزیراعلیٰ نے بتایاکہ لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل کے درمیان بات چیت کے بعد یہ فیصلہ لیاگیاہے۔۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہلی شعبہ صحت ایک سنگین حالات سے گزرہاہے اوراسپتالوں میں بستروں اورآکسجین کی کمی کا سامناہے۔ کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں ہرروز کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہورہاہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک ہی دن میں دہلی میں 25ہزار سے زائد کورونا کے کیس درج کیے گئے ہیں اسی لیے اب سخت فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہلی میں دوسری ریاستوں کے شہریوں کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ دہلی حکومت تمام شہریوں کو ممکن سہولتیں فراہم کریگی۔



دہلی میں کورونا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اتوار کے روز دہلی میں کورونا انفیکشن کے 25،462 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ اسی وباءکے سبب 161 افراد فوت ہوگئے۔ اس کے علاوہ ، دہلی میں پاڑٹییو کیسوں کی شرح بڑھ کر 29.74فیصد ہوگئی ہے۔ ان اعدادوشمار کو دیکھ کر کیجریوال حکومت اگلے ایک ہفتے تک کورونا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کرسکتی ہے۔ اگر آپ دہلی کے محکمہ صحت کے اعدادوشمار کو دیکھیں تو پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں کورونا انفیکشن کے ایکٹیو کیسوں کی تعداد بڑھ کر 74،941 ہوگئی ہے۔


اس سے پہلے ، دہلی میں کورونا انفیکشن کی رفتار کو دیکھتے ہوئے ، کیجریوال حکومت نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ دہلی کے تمام نجی اسپتالوں اور نرسنگ ہومز میں 80 فیصد بیڈ کوویڈ کے مریضوں کے لئے مخصوص کردیئے جائیں ۔ اس کے علاوہ حکومت نے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے آکسیجن کی فراہمی میں اضافہ کا مطالبہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ کیجریوال نے مرکزی حکومت پر دہلی کے کوٹے میں سے دوسری ریاستوں کو آکسیجن بھیجنے کا الزام لگایاہے۔ کیجریوال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ دہلی میں کورونا مریضوں کی تیزی سے شرح پائے جانے کے پیش نظر آکسیجن کی فراہمی میں اضافہ ہونا چاہئے تھا۔ لیکن دہلی میں آکسیجن کی فراہمی کم کردی گئی ہے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 19, 2021 12:33 PM IST