ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لاک ڈاؤن 4 کے بعد  کیا ہوگی پولیس کی حکمت عملی: جانیں یہاں

31 مئی کو لاک ڈاؤن 4 کی میعاد پوری ہونے کے بعد لوگوں کو کچھ رعایت حاصل ہو سکتی ہے ایسے میں لوگوں کے درمیان سماجی دوری کی احتیاط کو یقینی بنانا اور بازاروں میں بھیڑ کو قابو کرنا پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔

  • Share this:
لاک ڈاؤن 4 کے بعد  کیا ہوگی پولیس کی حکمت عملی: جانیں یہاں
31 مئی کو لاک ڈاؤن 4 کی میعاد پوری ہونے کے بعد لوگوں کو کچھ رعایت حاصل ہو سکتی ہے ایسے میں لوگوں کے درمیان سماجی دوری کی احتیاط کو یقینی بنانا اور بازاروں میں بھیڑ کو قابو کرنا پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔

لاک ڈاؤن 4 کی میعاد ختم ہونے کے بعد کیا ہوگی پولیس کی حکمت عملی اسکے لیے نومنتخب اے ڈی جی میرٹھ زون راجیو سبروال نے اعلیٰ پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ کل آفیس میں اپنی زمہ داری سنبھالنے کے بعد اے ڈی جی راجیو سبروال نے آج شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا۔


31 مئی کو لاک ڈاؤن 4 کی میعاد پوری ہونے کے بعد لوگوں کو کچھ رعایت حاصل ہو سکتی ہے ایسے میں لوگوں کے درمیان سماجی دوری کی احتیاط کو یقینی بنانا اور بازاروں میں بھیڑ کو قابو کرنا پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔  کورونا وبا کے خطرے سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل اسٹاف کے ساتھ پولیس انتظامیہ کو بھی نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


کرائم  کنٹرول اور امن و امان قائم رکھنے کے ساتھ اب پولیس کو لاک ڈاؤن کے نفاذ کو کامیاب بنانے کے لئے بھی مشکل حالات میں ڈیوٹی کرنی پڑ رہی ہے ، اے ڈی جی میرٹھ زون پرشانت کمار کے پروموشن اور تبادلے کے بعد اب راجیو سبروال نے اے ڈی جی میرٹھ زون کی حیثیت سے کمان سنبھال لی ہے۔


لاک ڈاؤن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آج اے ڈی جی راجیو سبروال نے ان علاقوں کا دورہ کیا اور پولیس افسران کو ضروری احکامات جاری کئے ، لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کے لیے نئے چیلنجز اور حکمت عملی کو لیکر اے ڈی جی میرٹھ زون راجیو سبروال کا کہنا تھا کہ کرائم کنٹرول کرنا اور شہر میں امن و امان کی فضا قائم رکھنا پولیس کا اوّلین فریضہ ہے لکین لاک ڈاؤن کے دوران احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرانے کے لیے پولیس کو نئی حکمت عملی اور احتیاط کے سے ساتھ خدمات انجام دینے کی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔
First published: May 28, 2020 11:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading