ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی عرب اور چین میں کورونا وائرس کی جانچ کے سلسلے میں معاہدہ

سعودی وزارت صحت کے مطابق اتوار کو کورونا کے 1،223 نئے کیسز سامنے آئے ہیں او ر متاثرین کی تعداد بڑھ کر 17،522 ہو گئی ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 27, 2020 12:51 PM IST
  • Share this:
سعودی عرب اور چین میں کورونا وائرس کی جانچ کے سلسلے میں معاہدہ
سعودی عرب اور چین میں کورونا کی جانچ کے سلسلے میں معاہدہ

ریاض۔ سعودی عرب اور چین نے اتوار کو کورونا وائرس ’كووڈ -19‘ کے نمونوں کی جانچ کو بڑھانے کے لئے معاہدے پر دستخط کئے۔ سعودی عرب میں چین کے سفیر چن و یکنگ نے ریاض میں دستخط کی تقریب کے دوران کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان روایت اور عزم کی عکاسی کرتا ہے بلکہ یہ دونوں ملکوں کی صحت سے متعلق آئندہ ترقی کے لیے اچھے آغاز کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔


ويكنگ نے کہا کہ اس کے پورا ہونے کے بعد یہ منصوبہ سعودی عرب کی وائرس کا پتہ لگانے کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا اور وبا کے خلاف سعودی لوگوں کی لڑائی میں تعاون کرے گا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق 26.5 کروڑ امریکی ڈالر کے اس معاہدے کے تحت چین تقریباََ 90 لاکھ كووڈ -19 جانچ اور دیگر سامان کی فراہمی کے ساتھ ہی چین کے 500 طبی ماہر سعودی عرب میں ٹیسٹ کرنے اور وہاں کے طبی عملے کو تربیت دیں گے۔




اس دوران سعودی وزارت صحت کے مطابق اتوار کو کورونا کے 1،223 نئے کیسز سامنے آئے ہیں او ر متاثرین کی تعداد بڑھ کر 17،522 ہو گئی ہے ۔ اس دوران تین ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس سے اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 139 ہو چکی ہے ۔
First published: Apr 27, 2020 12:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading