ہوم » نیوز » وطن نامہ

اخبار کا دعوی! یوپی انتخابات سے پہلے نئے نائب وزیر اعلی کی تقرری، یوگی حکومت کے کئی وزرا کے کترے جائیں گے پر

جانکاری کے مطابق نوکر شاہ سے سیاستدان بنے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی اروند کمار شرما کو نائب وزیر اعلی بنایا جاسکتا ہے۔

  • Share this:
اخبار کا دعوی! یوپی انتخابات سے پہلے نئے نائب وزیر اعلی کی تقرری، یوگی حکومت کے کئی وزرا کے کترے جائیں گے پر
جانکاری کے مطابق نوکر شاہ سے سیاستدان بنے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی اروند کمار شرما کو نائب وزیر اعلی بنایا جاسکتا ہے۔

لکھنؤ۔: کورونا وائرس وبا (Corona Pandemic) کے درمیان حال ہی میں ختم ہونے والی پنچایت چناو (Panchayat Chunav) میں بی جے پی (BJP) کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ریاست کی یوگی حکومت (Yogi Government) اور ریاستی بی جے پی میں ایک بڑے رد و بدل کی قیاس آرائیوں نے شدت اختیار کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2022 کے اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست کو نیا نائب وزیر اعلی مل سکتا ہے۔ جانکاری کے مطابق نوکر شاہ سے سیاستدان بنے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی اروند کمار شرما کو نائب وزیر اعلی بنایا جاسکتا ہے۔ ان اضلاع میں پارٹی نے پنچایت انتخابات میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کورونا وبا میں امیدوں پر پورا نہیں اترنے والے وزراء کے پر کترے جا سکتے ہیں۔


دینک بھاسکر میں چھپی خبر کے مطابق اروند کمار شرما کو اسمبلی انتخابات سے پہلے نائب وزیر اعلی کا عہدہ مل سکتا ہے۔ اس خبر کو اس وقت طاقت ملی جب سوشل میڈیا پر پیر کو یہ خبر وائرل ہوئی کہ ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ کو دہلی بلانے کی بات ہوئی ہے۔ حالانکہ کیشو پرساد موریہ نے تردیدی کرتے ہوئے کہا کہ وہ لکھنؤ میں ہی موجود ہیں۔


یوگی کابینہ میں توسیع کی اٹکلیں تیز

دراصل ، اسمبلی انتخابات سے قبل یوگی کابینہ میں توسیع کی قیاس آرائیاں کافی تیز ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ عدم کارکردگی کے حامل کچھ وزرا کو چھٹی دی جاسکتی ہے یا پھر ان کے پر کترے جا سکتے ہیں۔ یہ بات بھی منظر عام پر آرہی ہے کہ جس طرح سے ایم ایل سی سے بنے وزیر اعظم مودی کے قریبی اروند شرما کی وارانسی میں کورونا انتظامیہ کی تعریف کی گئی ہے۔ اس سے قیاس آرائیاں لگائی جارہی ہیں کہ انہیں یوگی کابینہ میں ایک اہم عہدہ مل سکتا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 25, 2021 04:51 PM IST