ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس کی دہشت سے مغربی یو پی میں الرٹ

میرٹھ کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر راج کمار کے مطابق نگرانی میں رکھے کیے 44 افراد میں سے اب تک کسی میں کورونا وائرس کے علامات اجاگر نہیں ہوئے ہیں تاہم احتیاط کے طور پر ان افراد کو انکے گھر پر ہی علحدہ نگرانی میں رکھا جا رہا ہے ، ایئرپورٹ پر تھرمل اسکیننگ کے بعد بخار کے تین مریضوں کا بلڈ نمونہ لئےکر جانچ کے لئے لکھنؤ بھیجا جا رہا ہے۔

  • Share this:
کورونا وائرس کی دہشت سے مغربی یو پی میں الرٹ
کورونا وائرس کی دہشت سے مغربی یو پی میں الرٹ

چین کے ووہان سے پیدا ہوا کورونا وائرس کا خطرہ اب وبائی امراض کی طرح پھیل کر عالمی خطرہ ثابت ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر چین سے لوٹ کر ہندوستان آنے والے لوگوں کو جانچ کے بعد نگرانی میں رکھا جا رہا ہے۔ میرٹھ میں محکمہ صحت کو مغربی یو پی کے  ایسے ٧٧ افراد کی فہرست دی گئی ہے جو گزشتہ ایک ماہ کے دوران چین سے ہندوستان  آے ہیں ان میں سے اب تک ٤٤ افراد کی پہچان کرکے انکو نگرانی میں رکھا گیا ہے اور وائرس انفیکشن کے مشتبہ افراد میں سے تین کے بلڈ نمونہ جانچ کے لئے بھیجا گیا ہے۔


چنئی میں ڈاکٹرس نمونوں کی جانچ کرتے ہوئے ۔ تصویر : رائٹرس ۔
چنئی میں ڈاکٹرس نمونوں کی جانچ کرتے ہوئے ۔ تصویر : رائٹرس ۔


میرٹھ کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر راج کمار کے مطابق نگرانی میں رکھے کیے 44 افراد میں سے اب تک کسی میں کورونا وائرس کے علامات اجاگر نہیں ہوئے ہیں تاہم احتیاط کے طور پر ان افراد کو انکے گھر پر ہی علحدہ نگرانی میں رکھا جا رہا ہے ، ایئرپورٹ پر تھرمل اسکیننگ کے بعد بخار کے تین مریضوں کا بلڈ نمونہ لیے کر جانچ کے لیے لکھنؤ بھیجا جا رہا ہے۔

First published: Feb 05, 2020 12:09 AM IST