உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اب آپ کو Amazon Alexa نزدیکی کورونا ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ سینٹر تلاشنے میں کرے گی مدد، ایسے کریں استعمال

    ایمیزون الیکسا Amazon Alexa اب آپ کو ویکسین کی دستیابی ، COVID-19 ہیلپ لائن نمبر ، ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن سینٹرز کے ساتھ کورونا ریلیف سے متعلق تمام معلومات فراہم کرے گی۔

    ایمیزون الیکسا Amazon Alexa اب آپ کو ویکسین کی دستیابی ، COVID-19 ہیلپ لائن نمبر ، ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن سینٹرز کے ساتھ کورونا ریلیف سے متعلق تمام معلومات فراہم کرے گی۔

    • Share this:
      ای کامرس کی بڑی کمپنی ایمیزون انڈیا (Amazon India) نے اپنے ورچوئل اسسٹنٹ الیکسا کو اپڈیٹ کیا ہے تاکہ یوزرس کو کورونا سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے۔ ایمیزون الیکسا Amazon Alexa اب آپ کو ویکسین کی دستیابی ، COVID-19 ہیلپ لائن نمبر ، ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن سینٹرز کے ساتھ کورونا ریلیف سے متعلق تمام معلومات فراہم کرے گی۔

      یہ معلومات CoWIN پورٹل ، وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی ویب سائٹ اور MapMyIndia سے حاصل کی گئی ہے۔ پچھلے سال ، ایمیزون الیکساAmazon Alexa کو ایکو اسپیکرز (Echo speakers) اور دیگر کے ذریعے ہندوستان میں COVID-19 سے متعلقہ علامات اور کیسز کے بارے میں معلومات شیئر کرنے کے لیے اپڈیٹ کیا گیا تھا۔

      بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکسا ، MapMyIndia کی مدد سے یوزرس کو نزدیکی COVID-19 ٹیسٹنگ سینٹر تلاش کرنے میں مدد دے گی۔ الیکسا ، COVID-19 ٹیسٹنگ کہاں ہوگی؟ اگر آپ اس طرح کا سوال کریں گے تو آپ کو جواب مل جائے گا۔ اس کے علاوہ نزدیکی کورونا ویکسینیشن سینٹر کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے Alexa سے پوچھیں، مجھے COVID ویکسین کہاں سے مل سکتی ہے؟ آپ کو کورونا سے متعلق ایسے تمام سوالات کا جواب Alexa سے آپ کو مل جائے گا۔

      اس کے بعد اپوائنٹمینٹ کے لیے CoWIN پورٹل پر جا سکتے ہیں۔ الیکسا ویکسین کی عدم دستیابی کی صورت میں ایک ریمائنڈر بھی سیٹ کر سکتی ہے تاکہ یہ چیک کیا جا سکے کہ ویکسین اگلے دن دستیاب ہے یا نہیں۔ اس کے لیے آپ کہیں۔ الیکسا ، ویکسین کی جانکاری کھولیں۔ الیکسا Ministry of Health and Family Welfare کی ویب سائٹ سے حاصل کردہ معلومات کے ذریعے ہندوستان میں COVID ویکسین کی تکمیل کی شرح کے بارے میں اپڈیٹس فراہم کرے گی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: