ہوم » نیوز » عالمی منظر

Covid Vaccine Update: کورونا ویکسین کی امیدوں کو لگا جھٹکا، شخص پڑا بیمار تو روکا گیا ٹرائل

جان اینڈ جانسن کی طرف سے ایک بیان جاری کر کے بتایا گیا ' ہم نے اپنے سبھی کووڈ۔19 ویکسین کا طبی ٹرائل عارضی طور پر روک دیا ہے'۔ کمپنی نے اس کا سبب ٹرائل کے دوران ایک شخص کا بیمار ہونا بتایا۔

  • Share this:
Covid Vaccine Update: کورونا ویکسین کی امیدوں کو لگا جھٹکا، شخص پڑا بیمار تو روکا گیا ٹرائل
علامتی تصویر

واشنگٹن۔ ہندستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس (Coronavirus) کے معاملے بڑھتے جا رہے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے اعداد وشمار کے مطابق، ہندستان میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 71 لاکھ کے پار پہنچ گئی ہے۔ کورونا ویکسین (Covid-19 Vaccine) بنانے کا کام بھی تیزی سے چل رہا ہے۔ اس بیچ امریکہ کی جانسن اینڈ جانسن (Johnson & Johnson) کمپنی نے فی الحال اپنی کورونا ویکسین کا ٹرائل روک دیا ہے۔ ایسا ٹرائل میں حصہ لے رہے شخص کے بیمار ہونے کے پیش نظر کرنا پڑا ہے۔


جانسن اینڈ جانسن (Johnson & Johnson) کی طرف سے ایک بیان جاری کر کے بتایا گیا ' ہم نے اپنے سبھی کووڈ۔19 ویکسین کا طبی ٹرائل عارضی طور پر روک دیا ہے'۔ کمپنی نے اس کا سبب ٹرائل کے دوران ایک شخص کا بیمار ہونا بتایا۔


اس مہینے کے ابتدا میں جانسن اینڈ جانسن امریکہ میں ویکسین بنانے والوں کی شارٹ لسٹ میں شامل ہوئی ہے۔ جانسن اینڈ جانسن کے اے ڈی۔ 26۔ سی وی او2 ۔ ایس (SD26-COV2-S Vaccine) ویکیسن امریکہ میں چوتھی ایسی ویکسین ہے جو طبی ٹرائل کے آخری مرحلے میں ہے۔ پچھلی بار کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ویکسین نے ابتدائی مطالعہ میں کورونا وائرس کے خلاف ایک مضبوط امیون ریسپانس دیا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ اب تک طبی ٹرائل کے نتائج کی بنیاد پر کوئی سنگین سائڈ افیکٹ نہیں تھا۔


جانسن اینڈ جانسن نے حال ہی میں ایک ویکسین کے آخری مرحلے کا ٹرائل شروع کیا تھا۔ کمپنی نے تب کہا تھا کہ اس کے تحت امریکہ، جنوبی افریقہ، برازیل، چلی، کولمبیا، میکسیکو اور پیرو میں 60 ہزار لوگوں پر ویکسین کا ٹرائل کیا جائے گا۔ جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کے ٹرائل پر روک لگنے کی خبر ظاہر طور پر ایک بڑا جھٹکا ہے۔ اس سے پہلے ایسٹراجنیکا کی ویکسین پر روک لگا دی گئی تھی۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 13, 2020 09:18 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading