ہوم » نیوز » عالمی منظر

ڈونلڈ ٹرمپ کو دی جا رہی یہ' اسپیشل دوا'، ابھی کسی اور کورونا مریض کے لئے دستیاب نہیں

ٹرمپ کی طبی ٹیم نے بتایا کہ بیماری کے دوران ان کا بلڈ آکسیجن لیول دو بار گرا تھا۔ حالانکہ ان کی حالت اب ٹھیک ہے اور انہیں جمعہ کی شام سے پھر بخار نہیں آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، انہیں ریمڈیسور کی دوسری ڈوز دی جا چکی ہے اور ان کے لیور کڈنی معمول طریقے سے کام کر رہے ہیں۔

  • Share this:
ڈونلڈ ٹرمپ کو دی جا رہی یہ' اسپیشل دوا'، ابھی کسی اور کورونا مریض کے لئے دستیاب نہیں
ڈونلڈ ٹرمپ کی فائل فوٹو

واشنگٹن۔ کورونا انفیکشن (Coronavirus) کی زد میں آئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump) کی صحت میں اب بہتری آ رہی ہے۔ ٹرمپ کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ پیر کے روز انہیں اسپتال سے  وہائٹ ہاوس شفٹ کیا جا سکتا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، ڈاکٹرس ٹرمپ کا علاج ایک ایسی اینٹی باڈی ڈرگ سے کر رہے ہیں جو فی الحال دوسرے کورونا مریضوں کے لئے دستیاب نہیں ہے۔


سی این بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق، یہ اینٹی باڈی کاکٹیل ڈرگ ہے اور اس کا نام REGN-COV2 ہے۔ ٹرمپ کو اس دوا کے 8 گرام کا ایک ڈوز دیا گیا ہے جس کے بعد سے ان کی حالت میں اب بہتری ہے۔ ٹرمپ کی طبی ٹیم نے بتایا کہ بیماری کے دوران ان کا بلڈ آکسیجن لیول دو بار گرا تھا۔ حالانکہ ان کی حالت اب ٹھیک ہے اور انہیں جمعہ کی شام سے پھر بخار نہیں آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، انہیں ریمڈیسور کی دوسری ڈوز دی جا چکی ہے اور ان کے لیور کڈنی معمول طریقے سے کام کر رہے ہیں۔


پہلے زیادہ خراب تھی طبیعت


وہائٹ ہاوس کے چیف آف اسٹاف مارک موڈیز نے مانا کہ حکام نے جو پہلے بتایا تھا، ٹرمپ کی طبیعت اس سے زیادہ خراب تھی۔ ٹرمپ کو نہ صرف بخار تھا بلکہ ان کا بلڈ آکسیجن لیول بھی تیزی سے گر رہا تھا۔ کورونا مثبت ہونے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کو میری لینڈ کے والٹر ریڈ اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ ٹرمپ کو دی جا رہی دوا REGN-COV2 کو امریکی کمپنی ریجینیرن نے تیار کیا ہے۔ اس دوا میں چوہے اور کورونا سے ٹھیک ہوئے مریض کی اینٹی باڈی کا استعمال کیا گیا ہے۔ ابھی تک یہ ٹرائل میں ہی ہے۔


اس سے پہلے وہائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکی صدر کو ملیریا بخار کی دوا ریمڈیسیویر دی جارہی ہے ۔ کورونا وائرس کا کوئی خاص علاج نہیں ہے ، لیکن اس وائرس کو کمزور کرنے میں جن داوں کی سب سے زیادہ بات کی جارہی ہے ، ان میں سے ایک ریمڈیسیویر ہے ۔ امریکہ نے اس سال مئی میں سنگین طور پر بیمار کورونا مریضوں کے علاج کیلئے اس دوا کے استعمال کو منظوری دی تھی۔ اس دوا کی بڑی کھیپ امریکہ نے ہندوستان سے منگوائی تھی۔


Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 05, 2020 08:26 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading