امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش، ماسک پہننے سے ملے عوام کو آزادی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے(US President Donald Trump) امریکیوں کو کوراناوائرس (Coronavirus) کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ماسک(Mask) پہننے کا حکم نہیں دینے کی قسم کھائی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 18, 2020 11:29 AM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے(US President Donald Trump) امریکیوں کو کوراناوائرس (Coronavirus) کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ماسک(Mask) پہننے کا حکم نہیں دینے کی قسم کھائی ہے۔
امریکہ کے وائرس متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فوسی نے قومی اور مقامی رہنماؤں پر زور دیا تھا کہ وہ عام امریکی عوام کو ماسک پہننے کے لئے کہیں اور اگر ممکن ہو تو اس کیلئے پاور کا استعمال بھی کریں۔ ڈاکٹر فوسی نے کہا کہ کورونا(Coronavirus) سے بچنے کے لئے چہرے کو ڈھانپنا بہت ضروری ہے اور ہم سب کو یہ اقدامات اٹھانا چاہئے۔
ماسک پہننے سے ملے آزادی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ماسک نہ پہننے سے جڑا بیان ڈاکٹر فوسی کے تبصرے کے فورا بعد آیا ہے جس سے لگ رہا ہے کہ امریکہ میں فیس کورنگ کورونا سے بچنے کا طریقہ نہ وکر سیاسی موضوع ہوگیا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے پہلے خود چہرا ڈھکنے اور ماسک نہ پہننے کی مخالفت کی تھی لیکن گزشتہ سنیچر کو پہلی مرتبہ وہ عوامی منچ پر ماسک پہن کر آئے۔ لیکن جمعے کو فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایک قومی سطح پر لوگوں کے ماسک پہننے کے خیال سے متفق نہیں ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ لوگوں کو ماسک نہ ہننے سے کچھ آزادی تو ملنی چاہئے۔
جارجیا کے گورنر نے بھی کی ماسک پہننے کی درخواست
اوکلا ہوما سٹی کے افسر بھی شہر میں بڑے پیمانے پر انڈور ماسک کی ضرورت پر بھی غور کر رہے ہیں۔