ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا کے بڑھتے معاملوں پر سپریم کورٹ کا اظہار تشویش، سبھی ریاستوں سے حالات کی تازہ ترین رپورٹ طلب کی

عدالت نے کہا کہ کورونا معاملے کی خطرناک شکل کے پیش نظر سبھی ریاستوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ کورونا انفیکشن اور اس کے لئے کئے جارہے اقدامات سے متعلق تازہ حالات کی رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کریں۔ سماعت کے دوران جسٹس بھوشن نے دہلی حکومت سے پوچھا کہ وہ حالات کو کیسے سنبھال رہی ہے اور کورونا انفیکشن کے مریضوں کا علاج کیسے کیا جارہا ہے؟

  • UNI
  • Last Updated: Nov 23, 2020 01:03 PM IST
  • Share this:
کورونا کے بڑھتے معاملوں پر سپریم کورٹ کا اظہار تشویش، سبھی ریاستوں سے حالات کی تازہ ترین رپورٹ طلب کی
کورونا کے بڑھتے معاملوں پر سپریم کورٹ کا اظہار تشویش

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے دہلی سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس کی وبا کے خطرناک ہوتے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیر کو سبھی ریاستوں سے حالات کی رپورٹ طلب کی ہے۔ جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ نے کورونا پر از خود نوٹس لینے والے معاملے کی سماعت کے دوران کہا کہ ملک بھر سے کورونا کے معاملوں میں تیزی سے اضافے کی خبر آرہی ہے۔ پچھلے دو ہفتے میں دہلی میں حالات خطرناک ہوئے ہیں۔


عدالت نے کہا کہ کورونا معاملے کی خطرناک شکل کے پیش نظر سبھی ریاستوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ کورونا انفیکشن اور اس کے لئے کئے جارہے اقدامات سے متعلق تازہ حالات کی رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کریں۔ سماعت کے دوران جسٹس بھوشن نے دہلی حکومت سے پوچھا کہ وہ حالات کو کیسے سنبھال رہی ہے اور کورونا انفیکشن کے مریضوں کا علاج کیسے کیا جارہا ہے؟ کیا دہلی کے اسپتالوں میں مریضوں کے لئے مناسب بستروں کا انتظام ہے؟ اس کے جواب میں دہلی حکومت کے وکیل نے کہا کہ دہلی کے سبھی اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لئے بستر ریزرو کئے گئے ہیں۔ اس کے بعد بینچ نے دہلی حکومت سے مریضوں کے انتظام کے سلسلے میں حالات کی تازہ رپورٹ پیش کرنے کو کہا۔


علامتی تصویر
علامتی تصویر


اس دوران مرکزی حکومت کی جانب سے پیش سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے اس بات کے سلسلے میں اتفاق کا اظہار کیا کہ دہلی حکومت کو کورونا معاملے میں اور بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ (امت شاہ) نے گزشتہ 13 نومبر کو اس سلسلے میں ایک میٹنگ کی تھی اور کئی ہدایات جاری کی تھیں۔

عدالت نے اس معاملے کی سماعت جمعہ تک کے لئے ملتوی کرتے ہوئے دہلی سمیت سبھی ریاستوں کو ہدایت دی کہ وہ اس دوران انفیکشن سے متعلق حالات کی تازہ رپورٹ اس کے سامنے پیش کریں۔ بینچ نے کہا کہ اگر ریاستی حکومتیں پوری طرح سے تیار نہیں ہوتی ہیں تو دسمبر میں حالات بد سے بدتر ہو سکتے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 23, 2020 01:03 PM IST