உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کووڈ -19:سستےاورآسانی سے تیار ہونے والے ونٹیلیٹرکی کھوج میں حیدرآبادی مسلم انجینئر کا اہم رول

     ایک سستا اور آسانی سے تیار ہونے والے ونٹیلیٹر کی کھوج جلد ہوگی ختم

     ایک سستا اور آسانی سے تیار ہونے والے ونٹیلیٹر کی کھوج جلد ہوگی ختم

    انہیں اُمید ہے کہ دو چار دن میں وہ اپنی خواہش کے مطابق ایک بہتر وینٹیلیٹر کے ماڈل کی تیاری میں کامیاب ہو جائیں گے- اشعر فر حان بر صغیر کے اُردو حلقوں کے لیے محتاج تعارف نہیں ہیں

    • Share this:
    حیدرآباد : وقت کی سب سے اہم ضرورت وینٹیلیٹر کی تیاری کے لیے پوری دنیا میں کوششیں جاری ہیں۔ اشعر فرحان نے اسکے لیے پائیدار کنٹرول سسٹم تیار کیا ۔پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والی وباء کورونا کے علاج میں سب سے اہم آلہ وینٹیلیٹر ہے ۔لیکن اچانک اس وباء کی تیزی سے پھیلنے اور ہزاروں کی تعداد میں متاثر ین کے یکدم اضافہ کی وجہ سے ہر جگہ وینٹیلیٹر س کی قلت محسوس ہو رہی ہے۔اس سلسلہ میں دنیا بھر میں پھیلے حساس انجینئرز نے اپنی کاوشوں سے ایک ایسے وینٹیلیٹر کے ڈیزائن پر کام کرنا شروع کیا ہے جو ہر آسانی سے دستیاب ہونے والے پی وی سی پائپ لان اسپرنکلر جیسی اشیاء کے استعمال سے بنائی جا سکتی ہے۔

    اشعر فرحان
    اشعر فرحان


    اس پروجیکٹ کی شروعات کچھ اس طرح ہوئی کہ ایک امریکی پروفیسر گارڈن گبی نے کورونا کے علاج میں وینٹیلیٹر س کی قلت کے پیش نظر انٹر نیٹ پر اوپن سورس وینٹیلیٹر پروجیکٹ کے نام سے ایک ویب سائٹ قائم کیا اور دنیا بھر میں پھیلے انجینئرز سے اس پروجیکٹ میں تعاون کی اپیل کی گارڈن نے اس پروجیکٹ کی بنیاد چند سال پہلے ان کے ایک دوست سم لمپو ٹونگ کے پیش کردہ ونٹلیٹر کے ماڈل پر رکھی اور اس پروجیکٹ سے جڑ چکے انجینئرز سے خواہش کی کہ وہ اسکا کنٹرول سسٹم پیش کریں ۔

    اشعر فر حان اردو کے پہلے ڈسک ٹاپ پبلیکیشن سافٹ ویر صفحہ ساز کے خالق ہیں
    اشعر فر حان اردو کے پہلے ڈسک ٹاپ پبلیکیشن سافٹ ویر صفحہ ساز کے خالق ہیں


    اشعر فرحان نے گارڈن گیبی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس پر کام کرنا شروع کیا اور 26 مارچ کو اسکا کنٹرول سسٹم بنا نے میں کامیابی حاصل کی ۔انہوں نے اپنے اس سسٹم کی ویڈیو بنا کر يو ٹیوب کے ذریعہ پیش کی اس ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کنٹرول سسٹم کامیابی کے ساتھ کام کر رہا ہے اشعر فرحان نے اپنے اس مظاہرہ میں پیش کردہ وینٹیلیٹر کے لیے ویکیوم کلینر پلاسٹک کے پائپ والوز اور ایک لیٹر حجم کا ٹیسٹ لنگ کی مدد لی اس وینٹیلیٹر کے کنٹرول سسٹم کے کوڈ کو اپنے گروپ سے شیئر کیا۔اوپن سورس کے اصول پر کام کرنے والے گارڈن گبی اور ان کے ہم نوا اس سسٹم کو اور بہتر بنانے میں لگے ہیں۔

    انہیں اُمید ہے کہ دو چار دن میں وہ اپنی خواہش کے مطابق ایک بہتر وینٹیلیٹر کے ماڈل کی تیاری میں کامیاب ہو جائیں گے- اشعر فر حان بر صغیر کے اُردو حلقوں کے لیے محتاج تعارف نہیں ہیں- اشعر فر حان اردو کے پہلے ڈسک ٹاپ پبلیکیشن سافٹ ویر صفحہ ساز کے خالق ہیں- جسے اسی کے دہے میں حیدر آباد کے اُردو روزناموں سیاست اور منصف نے استعمال کرتے ہوئے تاریخ مرتب کی تھی ۔وہ اُردو کی معروف افسانہ نگار جیلانی بانو اور ممتاز اسکالر ڈاکٹر انور معظم کے فرزند ہیں۔اشعر فر حان نے حال ہی میں ہندوستان کے پہلے پرائیویٹ سیٹلائٹ ExseedSat1کو تیار کرتے ہوئے شہرت حاصل کی
    Published by:Mirzaghani Baig
    First published: