ہوم » نیوز » وطن نامہ

آندھراپردیش : لاک ڈاؤن کے دوران مال برادر گاڑیوں کو داخلہ کی اجازت

آندھراپردیش کے ڈی جی پی ریاست کے ہر پولیس اسٹیشن اور چیک پوسٹس کو ہدایت دی ہے کہ وہ مال برادر گاڑیوں کو ریاست میں آمد ورفت کی اجازت دیں

  • Share this:

آندھردیش حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران بڑا فیصلہ لیتے ہوئے دوسری ریاستوں سے آنے والی مال برادر گاڑیوں ، لاریوں اور ٹرکس کو ریاست میں داخلہ کی اجازت دیدی ہے۔ آندھراپردیش کے ڈی جی پی ریاست کے ہر پولیس اسٹیشن اور چیک پوسٹس کو ہدایت دی ہے کہ وہ مال برادر گاڑیوں کو ریاست میں آمد ورفت کی اجازت دیں ۔اے پی پولیس کا کہناہے کہ ریاست میں ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مقصد سے بڑے گاڑیوں کی آمدورفت کی اجازت دی گئی ہے۔

آندھراپردیش : لاک ڈاؤن کے دوران مال برادر گاڑیوں کو داخلہ  کی اجازت
آندھراپردیش : لاک ڈاؤن کے دوران مال برادر گاڑیوں کو داخلہ کی اجازت

سامان لے جانے والے کسی بھی ٹرک  کو کہیں بھی روکا نہیں جائے گا۔وزیراعلی ٰجگن موہن ریڈی کے جائز ہ اجلاس میں شرکت کے بعد اے پی کے ڈی جی پی نے یہ بات بتائی ہے۔ڈی جی پی کا کہناہے کہ صرف لاری ڈرائیور اور کلینر  کو ہی جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ پولیس نے صاف طورپر کہا کہ اگر بڑے گاڑیوں کی آمدورفت کے دوران کو شخص گاڑیوں میں پایاگیا تو سخت کارروائی کی جائیگی۔وہیں حکومت کے اس فیصلہ کے بعد یوم مزدوری پر کام کرنے والوں کو امید ہے کہ انہیں کام ملے گا اور اجرت بھی ملے گی کیوں کے بڑے گاڑیوں میں سامان کی منتقلی کے یوم مزدورکو کام دیاجاتاہے

First published: Apr 14, 2020 05:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading