ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کووڈ۔19بحران کےدوران بھی فوج کسی بھی چیلنج کاسامناکرنے کے لئے تیار: آرمی چیف جنرل نروانے

کورونا (CoVID-19) ویکسی نیشن ڈرائیو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ویکسی نیشن کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔ در حقیقت ویکسی نیین کا سارا عمل بھی آسانی سے گزر جائے گا‘‘۔

  • Share this:
کووڈ۔19بحران کےدوران بھی فوج کسی بھی چیلنج کاسامناکرنے کے لئے تیار: آرمی چیف جنرل نروانے
چیف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نروانے

چیف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نروانے (Chief of the Army Staff General MM Naravane) نے بدھ کے روز سی این این نیوز 18 کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فوج کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم لوگوں کے لئے عوام کی فوج (Army of the people) ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ ’’چونکہ کووڈ۔19 کے بحران سے نمٹنے کے لئے مسلح افواج کا اہم کردار ہے، اسی لیے فوج بھی اس سلسلے میں آگے ہے‘‘۔


مشرقی لداخ میں لائن آف ایکیوچل کنٹرول (Line of Actual Control) سے دور ہٹنے کے معاہدے کے بعد ہندوستان۔ چین تعلقات کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا دونوں فریق خط اور روح کے مطابق اس کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ کسی بھی طرح کی کوئی نئی پیش بندی نہیں ہوئی ہے اور بات چیت کا عمل جاری ہے‘‘۔کورونا (CoVID-19) ویکسی نیشن ڈرائیو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ویکسی نیشن کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔ در حقیقت ویکسی نیین کا سارا عمل بھی آسانی سے گزر جائے گا‘‘۔



جنرل نروانے کہا ’’کم از کم 97 فیصد افواج کو پہلی ویکسین ملی اور 90 فیصد کو دوسری خوراک دی گئی۔ جلد ہی ہم ڈبل ویکسی نیشن میں 95 فیصد کو چھو لیں گے۔‘‘۔

“کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے۔ ہم عوام کے لیے اور عوام کی فوج ہیں۔ ہم اپنے شہریوں کا دفاع کر رہے ہیں اور اس میں ذرا سی بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کے لئے موجود ہیں‘‘۔فوج کے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ عام حالات میں اور وبائی دور میں متحرک رہنے میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ہم ہمیشہ ہی متحرک رہتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم وقتا فوقتا دوسری قدرتی آفات میں بھی مدد کرتے ہیں۔ ہم کافی اچھی طرح سے تیار ہیں‘‘۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: May 20, 2021 12:39 PM IST