ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Arshi Khan Covid-19 Positive:معروف اداکارہ عرشی خان بھی کوروناپازیٹو،کہا’’میرےلیےدعاکیجئے‘‘‘‘

عرشی خان کی پوسٹ میں لکھا کہ ’’مجھے ابھی ہی ہوائی اڈے کے حکام کی طرف سے کورونا ٹیسٹ کی اطلاع موصول ہوئی۔ جو 19 اپریل سے ایک دن پہلے کی گئی تھی اور مجھے کورونا مثبت ہوا ہے‘‘۔

  • Share this:
Arshi Khan Covid-19 Positive:معروف اداکارہ عرشی خان بھی کوروناپازیٹو،کہا’’میرےلیےدعاکیجئے‘‘‘‘
معروف اداکارہ عرشی خان (Arshi Khan) بھی عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) سے متاثر ہوئی ہیں۔

بگ باس 14 کی سابقہ ​​امیدوار اور معروف اداکارہ عرشی خان (Arshi Khan) بھی عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) سے متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔اداکارہ عرشی خان نے بدھ (21 اپریل) کو اپنے مداحوں کو بھی اسی بارے میں آگاہ کرنے کے لئے ٹویٹر اور انسٹاگرام پر پوسٹ کیا اور ان سے دعا کی درخواست کی ہے کہ وہ ان کے لئے دعا کریں۔ عرشی نے سب کو پروٹوکول پر عمل کرنے اور محفوظ رہنے کی تاکید کی۔


اپنی صحت سے متعلق تازہ معلومات فراہم کرتے ہوئے عرشی خان نے انکشاف کیا کہ انھوں نے 19 اپریل کو ممبئی ہوائی اڈے پر اپنا ٹیسٹ کرایا تھا اور آج ہی انھیں اپنے نتائج مل گئے ہیں۔عرشی خان کی پوسٹ میں لکھا کہ ’’مجھے ابھی ہی ہوائی اڈے کے حکام کی طرف سے کورونا ٹیسٹ کی اطلاع موصول ہوئی۔ جو 19 اپریل سے ایک دن پہلے کی گئی تھی اور مجھے کورونا مثبت ہوا ہے۔ میں کل سے ہی ہلکی علامات کا بھی سامنا کر رہی ہوں‘‘۔



انھوں نے کہا کہ ’’وہ تمام لوگ جو حال ہی میں مجھ سے رابطے میں آئے براہ کرم تمام حفاظتی پروٹوکول پر عمل کریں اور محفوظ رہیں۔ اللہ سب کو سلامت رکھے‘‘۔انسٹاگرام میں عرشی خان نے جیسے ہی اپنی صحت کے بارے میں پوسٹ کیا تو ان کے مدعوں نے کثیر تعداد میں ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں دی اور اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

کئی لوگوں نے خود عرشی خان کو احتیاط برتنے، تغذیہ بخش غذا استعمال کرنے اور محفوظ رہنے کی تلقین کی ہے۔

کووڈ۔19 کی دوسری لہر نے فلمی صنعت اور اس کی معروف شخصیات کو شدید متاثر کیا ہے۔ فلمی دنیا کی کئی مشہور شخصیات کو ناول کورونیوائرس مثبت ہوا ہے۔

جن میں حسب ذیل نام قابل ذکر ہیں:

۔ نشانت ملکانی
۔ انوپما اداکارہ الپنا بوچ
۔ ندھی شاہ
۔ میگھا رے
۔ ابرار قاضی
۔ نارائن شاستری
۔ آدتیہ نارائن
۔ شویتا اگروال
۔ مشکات ورما
۔ کانچی سنگھ
۔ انکیت سیواچ
۔ نکی تمبولی
۔ نیل بھٹ
۔ منیت جوورا
۔ ڈانس دیوانے جج دھرمیش یلندے
۔ اریہہ اگروال
۔ دلجیت کور

تاہم مزید فلمی شخصیات کورونا وائرس سے متاثر ہوئی ہیں۔ ان میں سے بیشتر اب صحت یاب ہوچکے ہیں۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 22, 2021 09:52 AM IST