உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کوروناوائرس کی بڑھتی وبا کے پیش نظر دہلی حکومت سے کانگریس لیڈر اجے ماکن نے کیا پھر لاک ڈاؤن لگانے کا مطالبہ

    Youtube Video

    دہلی میں پہلی بار ایک دن میں کورونا کے 8 ہزار 500 سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ 85 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ کانگریس لیڈر اجے ماکن نے دہلی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد دہلی میں لاک ڈاؤں پھر سے لگایا جائے ۔ حالات کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے کیجریوال سرکار کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پھٹکار لگائی ہے ۔

    • Share this:
      دہلی میں کورونا کے ہر روز نئے ریکارڈبن رہے ہیں ۔ دہلی میں پہلی بار ایک دن میں کورونا کے آٹھ ہزار پانچ سو سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ اور چوبیس گھنٹے میں سب سے زیادہ پچاسی لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔کانگریس لیڈر اجے ماکن نے دہلی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد دہلی میں لاک ڈاؤں پھر سے لگایا جائے ۔ حالات کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے کیجریوال سرکار کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پھٹکار لگائی ہے ۔ وہیں دنیا بھر میں کو رونا کی وجہ سے اب تک بارہ لاکھ اسی ہزار افراد جان گنواں چکا ہیں ۔ دنیا بھرمیں متاثرین کی تعداد پانچ کروڑ انیس لاکھ چھبیس ہزار سے زیادہ ہے۔

      گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی 16 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے فعال کیسز میں سب سے زیادہ اضافہ درج کیا گیا ہے جس میں سرفہرست ملک کی راجدھانی دہلی اور ہریانہ ہے۔ اسی عرصہ کے دوران دہلی میں جہاں 1244 فعال کیسز کا اضافہ ہوا ، وہیں ہریانہ میں 692 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
      جمعرات کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 47،905 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد تقریبا 86.84 لاکھ اور اسی دوران مرنے والوں کی بڑھ کر مجموعی تعداد 1.28 لاکھ تک پہنچ گئی۔ اسی مدت کے دوران ، 52،718 افراد شفایاب ہوئے ہیں ، جس کے بعد اس وبا سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 80.66 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے فعال کیسز 5،363 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 4،89،294 رہ گئی۔
      وزارت صحت کی جانب سے آج جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرکنٹرول علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے۔

      ریاست ...............ایکٹیو کیسز........ شفایاب ...... ہلاکتیں
      انڈمان نکوبار ..... 167 ........... 4267 ........ 60
      آندھرا پردیش .......... 20915 ....... 820234 ..... 6828
      اروناچل پردیش ..... 1485 ......... 14126 ........ 46
      آسام ................ 5371 ...... 203308 ....... 954
      بہار ................ 5815 ..... 216940 ........ 1162
      چنڈی گڑھ ............... 958 ........ 14233 ........ 243
      چھتیس گڑھ ........ 20226 ..... 20226 ........ 2507
      دادر نگر حویلی اور دمن دیو ........ 18 ......... 3255 ............. 2
      دہلی .............. 42629 ..... 410118 ........ 7228
      گوا ............... 1813 ........ 43029 .......... 656
      گجرات ........... 12223 ...... 167683 ......... 3776
      ہریانہ ....... 18113 ....... 170250 .......... 1960
      ہماچل پردیش..5605 ........ 21408 ............ 405
      جموں وکشمیر ... 5480 ......... 93313 .......... 1558
      جھارکھنڈ ........ 4009 ....... 100302 ............ 913
      کرناٹک ...... 30762 ........ 811581 ......... 11453
      کیرالہ ......... 78538 ........ 422410 .......... 1771
      لداخ ........... 930 ............ 6118 .............. 86
      مدھیہ پردیش ..... 8328 ......... 168568 .......... 3055
      مہاراشٹر ...... 89018 ...... 1597255 ........ 45560
      منی پور ........ 3050 .......... 17698 ............ 202
      میگھالیہ ...... 962 ............. 9312 .............. 94
      میزورم ........ 552 .......... 2688 .................. 2
      ناگالینڈ ....... 841 ........... 8687 ............... 50
      اوڈیشہ ..... 11054 ..... 292477 ........... 1469
      پڈوچیری ........ 1077 ....... 34432 ............. 605
      پنجاب .......... 5246 ..... 129549 ........... 4389
      راجستھان ... 16993 ..... 198139 ............ 2019
      سکم ....... 291 .......... 3971 ............... 82
      تمل ناڈو. 18655 ...... 720339 ......... 11415
      تلنگانہ ..... 17323 .... 235950 ........... 1393
      تری پورہ ......... 1198 ...... 30208 ............. 359
      اتراکھنڈ ...... 4251 .... 61451 ............ 1086
      اتر پردیش ... 22562..473316 ............ 7281
      مغربی بنگال..32836..376696 ....... 7452
      مجموعی ......... 489294..8066501 ... 128121

      (نیوز ایجنسی: یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ)
      Published by:sana Naeem
      First published: