ہوم » نیوز » معیشت

ہندستان نے اس معاملے میں دنیا کو چھوڑا پیچھے! کووڈ-19 بحران کے درمیان بنا ڈالا لین۔دین کا ریکارڈ

کورونا وائرس وبا (Covid-19 pandemic) کی وجہ سے ملک میں (Daily real time) مالیاتی لین دین (Financial Transactions) تقریبا 4.1 کروڑ تک جا پہنچا ہے۔ اس معاملے میں ہندوستان نے پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

  • Share this:
ہندستان نے اس معاملے میں دنیا کو چھوڑا پیچھے! کووڈ-19 بحران کے درمیان بنا ڈالا لین۔دین کا ریکارڈ
ہندستان نے اس معاملے میں دنیا کو چھوڑا پیچھے

کورونا وائرس وبا (Covid-19 pandemic) کی وجہ سے ملک میں (Daily real time) مالیاتی لین دین (Financial Transactions) تقریبا 4.1 کروڑ تک جا پہنچا ہے۔ اس معاملے میں ہندوستان نے پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایف آئی ایس کی رپورٹ کے مطابق جو بینکوں اور کیپیٹل مارکیٹس کو تکنیکی حل مہیا کرانے والی کمپنی ایف آئی ایس کی رپورٹ کے مطابق ہے گزشتہ سال کے مقابلے میں یہ تعداد دوگنا زیادہ ہے۔


یہ بات ایف آئی ایس کی رپورٹ میں سامنے آئی ہے

ایف آئی ایس کی رپورٹ کے مطابق، کورونا وائرس وبا (Coronavirus) کی وجہ سے ہندوستان میں (Daily real time) لین دین گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنا ہو کر 4.1 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ بدھ کو جاری ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق چھ دیگر ممالک میں (Daily real time) کا لین دین اس دوران دوگنا سے زیادہ رہا ہے۔ ان کے علاوہ چار ممالک میں کم از کم دو گنا اضافہ ہوا ہے۔


شرح نمو میں بحرین سرفہرست ہے
ترقی کی شرح میں بحرین سرفہرست ہے۔ بحرین میں روز ہونے والا حقیقی وقت (Daily real time) لین دین کی شرح نمو 657 فیصد رہی ہے۔ اس کے بعد گھانا میں 488 فیصد ، فلپائن میں 309 فیصد ، آسٹریلیا میں 214 فیصد اور 208 فیصد کے ساتھ پولینڈ رہا ہے۔ ہندوستان میں یہ شرح 213 فیصد رہی ہے۔ فی شخص (Daily real time) لی لین دین کے معاملے میں 75 ٹرانزیکشن کے حساب سے جنوب کوریا سرفہرست ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ، امریکہ میں 130 مالیاتی ادارے اصل وقتی (Daily real time) لین دین کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔ ستمبر 2019 کے مقابلہ میں اس میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔

املک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد سڑسٹھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ وہیں چوبیس گھنٹوں میں بہترہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جبکہ نوسو چھیاسی مریضوں کی موت ہو چکی ہے اور اب تک ستاون لاکھ چوالیس ہزار سے زائد افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 07, 2020 11:35 PM IST