ہوم » نیوز » عالمی منظر

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کورونا متاثرہ شخص کے رابطے میں آنے کے بعد کوارنٹین ہوئے

ڈبلیو ایچ او کے ڈائرکٹر جنرل نے کہا کہ کووڈ 19 وبا کے درمیان صحت کے رہنما اصولوں پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ ہم اس وبا کو پھیلنے سے روک سکیں اور صحت کارکنوں پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرسکیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 02, 2020 09:25 AM IST
  • Share this:
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کورونا متاثرہ شخص کے رابطے میں آنے کے بعد کوارنٹین ہوئے
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈونوم گیبریس کی فائل فوٹو

جنیوا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈونوم گیبریس کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثرہ شخص کے رابطے میں آنے کے بعد خود کو کوارنٹین کرلیا ہے۔گیبریس نے اتوار کے روز ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ’’میں کورونا وائرس سے متاثر کسی کے ساتھ رابطہ میں آیا ہوں، میں بالکل ٹھیک ہوں اور مجھ میں کورونا کی کوئی علامت نہیں ہے۔ لیکن ڈبلیو ایچ او کے کورونا پروٹوکول کے تحت میں گھر میں خود کو الگ کر رہا ہوں۔ میں اگلے کچھ دن تک گھر سے کام کروں گا۔‘‘



ڈبلیو ایچ او کے ڈائرکٹر جنرل نے کہا کہ کووڈ 19 وبا کے درمیان صحت کے رہنما اصولوں پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ ہم اس وبا کو پھیلنے سے روک سکیں اور صحت کارکنوں پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرسکیں۔گیبریس نے کہا ’’میں اور ڈبلیو ایچ او میں میرے ساتھی لوگوں کی جان بچانے اور محروم طبقات کے لوگوں کی حفاظت کے لئے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے‘‘۔


بتا دیں کہ کل تک دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے متاثرین کی تعداد چار کروڑ 61 لاکھ کے پار ہوچکی ہے۔ جان ہاپکنس یونیورسٹی کی طرف سے جاری ہونے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اتوار کی صبح تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد چار کروڑ 61 لاکھ دس ہزار آٹھ سو ایک (46110801) ہوگئی ہے۔ جبکہ عالمی وبا کورونا وائرس سے ہونے والی مصدقہ اموات کی تعداد گیارہ لاکھ 95 ہزار نو سو تیس (1195930) تک پہنچ چکی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے اس سال مارچ میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کو عالمی وبا قرار دیا تھا۔ کورونا وائرس کے متاثرین اور اس سے متعلقہ اموات دونوں معاملے میں امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، جہاں متاثرین اور اموات کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 02, 2020 09:25 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading