ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا سے پاک بنا یوپی کا ضلع اعظم گڑھ ، 50 لاکھ کی آبادی میں کوئی نہیں ہے پازیٹیو

سب سے زیادہ راحت کی بات یہ ہے کہ ابھی تک اعظم گڑھ میں کورونا کا ایک بھی مریض پازیٹیو نہیں پایا گیا ہے۔

  • Share this:
کورونا سے پاک بنا یوپی کا ضلع اعظم گڑھ ، 50 لاکھ کی آبادی میں کوئی نہیں ہے پازیٹیو
کورونا سے پاک بنا یوپی کا ضلع اعظم گڑھ ، 50 لاکھ کی آبادی میں کوئی نہیں ہے پازیٹیو

اعظم گڑھ ۔ آسٹریلیا اور نیپال سے آئے تین افراد کو سردی اور کھانسی ہونے کی شکایت کے بعد الگ تھلگ وارڈ میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ ان کے خون کا نمونہ جانچ کے لئے لکھنؤ بھجوایا گیا ہے۔ اب تک باہر سے ضلع میں آنے والوں کی تعداد 10 ہزار کو عبور کر چکی ہے۔ اس میں 1254 افراد بیرون ملک سے آئے ہیں۔ سب کی نگرانی انتظامیہ کر رہی ہے۔ سب سے زیادہ راحت کی بات یہ ہے کہ ابھی تک اعظم گڑھ میں کورونا کا ایک بھی مریض پازیٹیو نہیں پایا گیا ہے۔


در حقیقت ، تھانہ اہیرولا علاقے کے رہنے والے دو نوجوان حال ہی میں نیپال سے واپس آئے ہیں۔ آج انہیں سردی بخار کی شکایت ہونے پر ضلع اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا۔ وہیں، دوسری جانب آسٹریلیا سے آئے ایک نوجوان کو بھی سردی بخار کی شکایت کے بعد جمعرات کی شام کو سپر اسپیلٹی اسپتال اور میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔ تینوں مریضوں کے خون کے نمونے معائنے کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق جانچ رپورٹ آنے تک انہیں الگ تھلگ رکھا جائے گا۔


علامتی تصویر


اب دوسرے صوبوں اور بیرونی ممالک سے ضلع میں آنے والے لوگوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ ضلع کے کل 4125 گاوں میں سے  1652 گاوں ایسے ہیں جہاں 29 جنوری 2020 کے بعد کوئی نہ کوئی شخص ملک کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک سے آیا ہے۔ ریاستی حکومت سے بھی 490 افراد کی ایک فہرست بھی موصول ہوئی جو مختلف ممالک سے ضلع میں آئے تھے ، ان کی بھی تصدیق کی گئی۔ اس میں کچھ دوہرے نام تھے اور کچھ لوگ دوسرے اضلاع میں چلے گئے ہیں۔ اس طرح 373 افراد اپنے پتے پر ملے اور ساتھ ہی 878 افراد ایسے تھے جن کی شناخت ریونیو ٹیم نے کی تھی جو بیرون ملک سے آئے تھے۔

ضلع میں 8998 افراد ملک کے مختلف حصوں سے آئے تھے ، ان میں سے بیشتر 14 دن کے اندر آئے ہیں۔ کل 9064 افراد کو نوٹس دیا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور صفائی کے ساتھ زندگی گزاریں۔ وہیں، 4312 افراد ایسے ہیں جن کو ضلع میں آئے ابھی 14 دن بھی نہیں ہوا ہے، انھیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ان میں سے 312 ایسے افراد پائے گئے جن کو ہلکا ، نزلہ ، زکام ، بخار تھا اور ان کا علاج کیا گیا ہے اور وہ صحت مند ہوچکے ہیں۔ جب کہ 9 افراد ایسے تھے جن پر شبہ کیا گیا تھا ، جن کی تحقیقات کی گئیں ، جن میں تمام رپورٹیں منفی پائی گئیں۔ اب تک اعظم گڑھ میں کوئی شخص کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا ہے۔
First published: Mar 27, 2020 02:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading