Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

    جموں۔کشمیر: ڈاکٹروں نے حاملہ خاتون کی کووڈ19 ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار کئے بغیر کامیاب آپریشن کو دیا انجام، اور پھر ہوا یہ۔۔۔

    ڈاکٹروں کے مطابق کووڈ19 ٹیسٹ (covid 19 Test ) رپورٹ کا انتظار کرنا گویا زچہ و بچہ کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف تھا۔ چناچہ اس وجہ سے ڈاکٹروں نے رپورٹ کا انتظار کئے بغیر حاملہ خاتون کا ایمرجینسی آپریشن انجام دیا اور یوں زچہ و بچہ دونوں کی جان بچائی گئی۔

    • Share this:
    جموں۔کشمیر: ڈاکٹروں نے حاملہ خاتون کی کووڈ19 ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار کئے بغیر کامیاب آپریشن کو دیا انجام، اور پھر ہوا یہ۔۔۔
    بانڈی پورہ میں ڈاکڑوں نےدیا قابل سراہنا کام کو انجام

    جموں۔کشمیر: بانڈی پورہ(Bandipora) میں اپنی نوعیت کے پہلےواقعے میں ضلع اسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک حاملہ خاتون (pregnant ladies) کا ایمرجنسی آپریشن کرکے زچہ و بچہ دونوں کی جان بچائی۔ کہا جارہا ہے کہ بانڈی پورہ کی ایک حاملہ خاتون کو جب ضلع اسپتال لاگیا تو اس کی حالت انتہائی خراب تھی۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کے اندر پل رہا بچہ انتہائی خطرے میں تھا اور اسے سرینگر منتقل کرنا اس لئے مشکل تھا کیونکہ معمولی تاخیر سے بچے کی جان چلی جاتی۔

    ڈاکٹروں کے لئے ایک پریشانی یہ بھی تھی کہ حاملہ خاتون (pregnant ladies) کا کووڈ19 ٹیسٹ (covid 19 Test ) کی رپورٹ ملنے میں دو گھنٹے درکار تھے۔ ڈاکٹروں کے مطابق کووڈ19 ٹیسٹ (covid 19 Test ) رپورٹ کا انتظار کرنا گویا زچہ و بچہ کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف تھا۔ چناچہ اس وجہ سے ڈاکٹروں نے رپورٹ کا انتظار کئے بغیر حاملہ خاتون کا ایمرجینسی آپریشن انجام دیا اور یوں زچہ و بچہ دونوں کی جان بچائی گئی۔

    تاہم اس دوران ایک اور پریشانی یہ کھڑی ہوئی کہ حاملہ خاتون کا کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت (Coronavirus Positive) آیا اور یوں زچہ اور بچہ دونوں کو کوارنٹین سینٹر منتقل کیا گیا جبکہ آپریشن انجام دینے والے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کو بھی کوارنٹین سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آپریشن تھیٹر کو دو دن کے لئے بند کردیا گیا ہے جبکہ پورے اسپتال کو بھی سینٹائز کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ میں 28 سالہ نوجوان ہوا لاپتہ، ملیٹنٹ صفوں میں شامل ہونے کا خدشہ، اہل خانہ نے گھر واپس لوٹنے کی اپیل کی، رلادے گا یہ ویڈیو



    اس سارے واقعے کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ اس خاتون کا حمل چار سال کی تاخیر کے بعد ٹھرا تھا اور یوں یہ زچگی حاملہ خاتون کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کے لئے کافی اہمیت رکھتی تھی۔ ادھر سی ایم او بانڈی پورہ ڈاکٹر بشیر احمد خان کا کہنا تھا کہ پورے ضلع میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا کامیاب آپریشن ہے اور میں اس کامیابی کے لئے پورے عملے کو مبارکباد دیتا ہوں۔
    Published by: Sana Naeem
    First published: Jul 22, 2020 05:17 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading