உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پانچ سال سے بستر پر پڑا آدمی چلنا اور بولنا شروع کر دیا، کووی شیلڈ ویکسین نے دکھایا اپنا اثر

    دیہاتیوں نے اسے عجیب کرشمہ قرار دیا ہے۔

    دیہاتیوں نے اسے عجیب کرشمہ قرار دیا ہے۔

    اگلے دن ان کے خاندان کے افراد حیران رہ گئے جب انہوں نے منڈا کے بے جان جسم کو نہ صرف حرکت کرتے دیکھا بلکہ وہ ان سے بات بھی کرنا شروع کردیا۔ منڈا اپنے خاندان کا واحد شخص تھا، جس پر خاندان کی معاشی ذمہ داری تھی۔

    • Share this:
      جھارکھنڈ میں ایک 55 سالہ شخص کووی شیلڈ (Covishield) ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرنے کے بعد چلنا اور بولنا شروع کردیا ہے۔ جو پانچ سال قبل ایک سڑک حادثے کا شکار ہونے کے بعد سے ویکسین لینے سے قبل تک بستر پر ہی پڑا تھا۔ ڈاکٹرز نے دعویٰ کیا کہ ’معجزانہ صحت یابی‘ ہے اور وہ اس پر حیران ہیں۔ حکومت کی طرف سے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی طبی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

      ڈاکٹرز نے بتایا کہ جھارکھنڈ کے ضلع بوکارو کے پیٹروار بلاک کے اترسارا پنچایت علاقے کے سلگڈیہ گاؤں کے رہنے والے دلار چند منڈا (Dularchand Munda) پانچ سال قبل ایک حادثے کا شکار ہونے کے بعد بستر پر پڑے تھے اور چلنے اور بولنے سے قاصر تھے۔ پیٹروار کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کی انچارج ڈاکٹر البیلا کرکیٹا نے کہا کہ ایک آنگن واڑی کارکن نے 4 جنوری 2022 کو منڈا کو اپنے گھر پر کووی شیلڈ ویکسین لگائی۔

      اگلے دن ان کے خاندان کے افراد حیران رہ گئے جب انہوں نے منڈا کے بے جان جسم کو نہ صرف حرکت کرتے دیکھا بلکہ وہ ان سے بات بھی کرنا شروع کردیا۔ منڈا اپنے خاندان کا واحد شخص تھا، جس پر خاندان کی معاشی ذمہ داری تھی۔ وہ چند سال قبل سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوگیا۔ سول سرجن ڈاکٹر کمار نے کہا کہ یہ ایک حیران کن واقعہ ہے۔ ہم اس کی طبی جانچ اور ویکیسن کے اثر کے بارے میں تجزیہ کریں گے۔

      ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 50 کلومیٹر دور سلگڈیہ کے حیران دیہاتیوں نے اسے عجیب کرشمہ قرار دیا ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: