ہوم » نیوز » عالمی منظر

بینظیر بھٹو کے بیٹے بلاول بھٹو کورونا انفیکشن کی زد میں، ٹویٹ کر کے بتایا

بلاول نے ٹویٹ کیا ' میری کووڈ-19 کی جانچ مثبت پائی گئی ہے اور میں سیلف آئیسولیٹ ہوں۔ مجھ میں بیماری کی معمولی علامت ہے۔ میں گھر سے کام کرنا جاری رکھوں گا اور ویڈیو لنک کے توسط سے پی پی پی یوم تاسیس کے پروگرام سے خطاب کروں گا'۔

  • Share this:
بینظیر بھٹو کے بیٹے بلاول بھٹو کورونا انفیکشن کی زد میں، ٹویٹ کر کے بتایا
بلاول بھٹو کی فائل فوٹو: فوٹو، رائٹرز

اسلام آباد۔ پاکستان میں اپوزیشن پارٹی پی پی پی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری (Bilawal Bhutto Zardari) کورونا وائرس انفیکشن کی زد میں آ گئے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے 32 سالہ صدر اور ملک کی دو بار وزیر اعظم رہیں بینظیر بھٹو کے بیٹے بلاول بھٹو نے جمعرات کو کہا کہ ان کے کورونا انفیکشن ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد سے وہ کوارنٹین ہو گئے ہیں۔


بلاول نے ٹویٹ کیا ' میری کووڈ-19 کی جانچ مثبت پائی گئی ہے اور میں سیلف آئیسولیٹ ہوں۔ مجھ میں بیماری کی معمولی علامت ہے۔ میں گھر سے کام کرنا جاری رکھوں گا اور ویڈیو لنک کے توسط سے پی پی پی یوم تاسیس کے پروگرام سے خطاب کروں گا'۔ ان کے سیاسی سکریٹری جمیل سمرو کے انفیکشن کی زد میں آنے کے بعد انہوں نے بدھ کو خود کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔



اس درمیان پاکستان میں بیتے 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 3,306 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد جمعرات کو کل معاملے بڑھ کر 3,86,198 ہو گئے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ بیماری کے سبب 40 اور لوگوں نے دم توڑ دیا ہے۔ اموات کی تعداد 7,843 پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں کورونا انفیکشن کا علاج کرا رہے مریضوں کی تعداد 43,963 ہے۔

خیال رہے کہ پوری دنیا میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثرہ افراد کی تعداد کل تک چھ کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے ، جبکہ قریب 14.21 لاکھ افراد جاں بحق یوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کورونا وائرس نے دنیا بھر کے 191 ممالک میں 6،03،46،970 افراد کو متاثر کیا ہے اور 14،20،721 افراد کو ہلاک کیا ہے۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں اب تک1،27،72،721 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2،62،177 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 27, 2020 11:26 AM IST