ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

بنگلورو: کورونا وائرس کے حوالے سے راحت کی خبر، 6 ماہ کے بعد اعدادوشمار صفر

کرناٹک میں ایک جانب کورونا ویکسین تقسیم کرنے کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں تو دوسری طرف کورونا وبا کا گراف مسلسل کم ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ ریاست کی راجدھانی بنگلورو میں 10 جنوری 2021 کا دن کورونا کے حوالے سے راحت و اطمینان کا دن ثابت ہوا ہے۔

  • Share this:
بنگلورو: کورونا وائرس کے حوالے سے راحت کی خبر، 6 ماہ کے بعد اعدادوشمار صفر
کورونا ویکسین تقسیم کرنے کی تیاریاں شروع

کرناٹک میں ایک جانب کورونا ویکسین تقسیم کرنے کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں تو دوسری طرف کورونا وبا کا گراف مسلسل کم ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ ریاست کی راجدھانی بنگلورو میں 10 جنوری 2021 کا دن کورونا کے حوالے سے راحت و اطمینان کا دن ثابت ہوا ہے۔ یہاں  6 ماہ کے وقفہ کے بعد کورونا سے ایک دن میں ایک  بھی موت رونما نہیں ہوئی ہے۔ 7 جولائی 2020 کو بنگلورو میں کورونا کے اموات کی شرح صفر تھی۔ اسی  طرح 6 ماہ کے بعد یعنی کل بنگلورو میں کورونا سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔ 10 جنوری 2021 کو محکمہ صحت کی جانب سے جاری کئے گئے ہیلتھ بلیٹن کے مطابق ریاست میں 792 کورونا کے نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ 593 افراد کورونا سے صحت یاب ہوکر اسپتالوں سے ڈسچارج ہوئے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں ریاست میں کورونا سے صرف 2 اموات درج ہوئی ہیں، ایک میسور اور ایک ٹمکور ضلع میں۔ جبکہ دارالحکومت بنگلورو میں کورونا سے کوئی بھی موت رونما نہیں ہوئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں بنگلورو میں 453 کورونا کے نئے مریضوں کی نشاندہی ہوئی ہے اور شہر میں 261 افراد کورونا سے روبہ صحت ہوئے ہیں۔ یہاں اس وقت کل ایکٹیو کیس 6068 ہیں۔ اس لحاظ سے بنگلورو میں کورونا کے مثبت کیسوں اور اموات میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔

کورونا وبا سے اب تک ہوئی اموات کی اگر بات کی جائے تو کرناٹک میں 10 جنوری تک 12140 افراد کورونا سے انتقال کر گئے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ بنگلورو میں 4346 اموات ہوئی ہیں۔

بنگلورو کے بعد سب سے زیادہ اموات میسور ضلع میں ہوئی ہیں۔ تاریخی ضلع میسور میں  1019 افراد کورونا کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں۔ جنوبی کینرا ضلع میں 734، دھارواڈ ضلع میں 610،  بلاری ضلع میں597 افراد کی اب تک کورونا سے موت ہوئی ہے۔ ریاست کے دیگر تمام اضلاع میں اموات کی شرح 400 سے بھی کم ہے۔ گلبرگہ ضلع جہاں کورونا وائرس سے نہ صرف ریاست بلکہ پورے ملک میں پہلی موت رونما ہوئی تھی وہاں اب تک 325 افراد کی کورونا سے موت ہوئی ہیں۔


اس دوران ریاستی حکومت کورونا ویکسین تقسیم کرنے کی تیاریوں شروع کر چکی ہے۔ کورونا کی دوائی کو عوام تک پہنچانے کیلئے کرناٹک کے مختلف شہروں میں ڈرائے رن کئے گئے ہیں۔  بنگلورو میں کورونا ویکسین دینے کیلئے 1507 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ہر مرکز میں ہر دن  100 افراد  کو یہ ویکسین دی جائے گی ۔ شہر میں کورونا ویکسین کو محفوظ طور پر رکھنے کیلئے 141 کولڈ اسٹوریج پرائمری ہیلتھ سینٹروں میں بنائے گئے ہیں۔ کورونا ویکسنیشن کیلئے 1700 افراد کو خاص تربیت دی گئی ہے۔

پہلے مرحلے میں طبی خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز، نرسوں اور دیگر ہیلتھ ورکرز کو کورونا کی ویکسین دی جائے گی۔ دوسری مرحلے میں مہانگر پالیکے کے عملہ، ٹیچروں، پولیس اہلکاروں اس طرح فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا کی ویکسین دی جائے گی۔ تیسرے مرحلے میں ووٹر فہرست کی بنیاد پر 50 سال سے زائد عمر کے افراد اور ایسے افراد جن کی عمر 50 سال سے کم ہے لیکن مختلف امراض میں مبتلا ہیں انہیں بھی کورونا کی ڈوز دی جائے گی۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jan 11, 2021 12:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading