ہوم » نیوز » وطن نامہ

Corona Vaccine : کورونا وائرس کے خلاف کم سے کم 60 فیصد موثر ہوگی Covaxin : بھارت بایوٹیک

بھارت بایوٹیک نے کورونا وائرس (Coronavirus) کی روک تھام کیلئے بنائی جارہی ہندوستان کی پہلی کورونا ویکسین Covaxin کو لے کر یہ دعوی کیا ہے ۔

  • Share this:
Corona Vaccine : کورونا وائرس کے خلاف کم سے کم 60 فیصد موثر ہوگی Covaxin : بھارت بایوٹیک
Corona Vaccine : کورونا وائرس کے خلاف کم سے کم 60 فیصد موثر ہوگی Covaxin : بھارت بایوٹیک

ہندوستان سمیت دنیا بھر میں قہر ڈھا رہے کورونا وائرس (Coronavirus) کو ختم کرنے کیلئے ویکسین (Coronavirus vaccine) بنانے کا کام جنگی پیمانے پر چل رہا ہے ۔ اس سلسلہ میں ہندوستانی کمپنی نے اتوار کو بڑا بیان دیا ہے ، جو اس کی کامیابی کی جانب اشارہ کررہا ہے ۔ بھارت بایوٹیک نے اتوار کو کہا کہ اس کے ریسرچرس کی جانب سے بنائی جارہی ہندوستان کی پہلی دیسی کورونا ویکسین کم سے کم 60 فیصد موثر تو ہوگی ہی ۔ ہندوستان میں بنائی جارہی ویکسین کا نام کوویکسین  (Covaxin) ہے ۔


بھارت بایوٹیک میں کوالیٹی آپریشنز کے سربراہ سائی ڈی پرساد نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او ، یونائٹیڈ اسٹیٹس فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن اور ہندوستان کے سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن ( سی ڈی ایس سی او) نے ریسپریٹری ڈیزیز کے ٹیکے کو منظوری دے دی ہے ، جب وہ کم کم از کم 50 فیصد موثر تھی ۔


کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے کورونا ویکسین کے تقریبا 60 فیصد موثرہونے کا ہدف رکھا ہے ۔ یہ اندازہ سے زیادہ بھی ہوسکتا ہے ۔ جیسا کہ ان کے ٹرائل میں پتہ چلا ہے کہ ویکسین کے 50 فیصد سے کم اثر دار ہونے کا امکان انتہائی کم ہے ۔


کووڈ 19 کی پہلی دیسی ویکسین بنا رہی بھارت بایوٹیک نے اس ماہ کے شروع میں تیسرے مرحلہ کا ٹرائل شروع کیا تھا ۔ ہندوستان میں 25 سینٹر پر 26000 رضاکار کو اس میں شامل کرکے ویکسین کا ٹرائل آئی سی ایم آر کی ساجھیداری میں کیا جارہا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 22, 2020 04:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading