ہوم » نیوز » وطن نامہ

بھارت بائیوٹیک نے کی کوویکسین کی قیمتموں میں کمی، اب ریاستوں کو 600 کے بجائے 400 روپے میں ملے گی فی خوراک

ریاستوں کے لئے کو ویکسین کی قیمتوں پر کافی تنقید کا سامنا کرنے کے بعد بھارت بائیوٹیک (Bharat Biotech) نے کو ویکسین کی قیمتوں میں کمی کردی ہے اور اب یہ ریاستی حکومتوں کو 600 کے بجائے 400 روپے فی خوراک کی قیمت پر دستیاب ہوگی۔

  • Share this:
بھارت بائیوٹیک نے کی کوویکسین کی قیمتموں میں کمی، اب ریاستوں کو 600 کے بجائے 400 روپے میں ملے گی فی خوراک
علامتی تصویر ۔

نئی دہلی : ایک ایسے وقت میں جب پورا ملک کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے قہر سے دوچار ہے۔ ایسے غیر معمولی اوقات میں بھارت بائیوٹیک (Bharat Biotech) کی جانب سے بنائی گئی ویکسین کو ویکیسن (Covaxin) کی قیمتوں کے بارے میں عوام اور کئی ریاستوں نے اپنی اپنی رائے کا اظہار ہے۔ سبھی کا کہنا ہے کہ ویکیسن کی قیمتیں کم سے کم ہونی چاہیے۔  ریاستوں کے لئے کو ویکسین کی قیمتوں پر کافی تنقید کا سامنا کرنے کے بعد بھارت بائیوٹیک نے کو ویکسین کی قیمتوں میں کمی کردی ہے اور اب یہ ریاستی حکومتوں کو 600 کے بجائے 400 روپے فی خوراک کی قیمت پر دستیاب ہوگی۔


یہ اعلان 18 سے 44 سال تک کی عمر کے تمام افراد کے لئے ویکسی نیشن مہم کے تیسرے مرحلے کے آغاز سے دو دن پہلے سامنے آیا ہے۔ اس کمپنی نے پہلے ریاستی حکومتوں کے لئے کو ویکسین کی قیمت 600 روپے فی خوراک مقرر کی تھی۔ اس کے بعد کووڈ۔19 کی دوسری لہر کے دوران ملک اور شہریوں کو درپیش چیلنجوں کے پیش نظر 200 روپیے فی خوراک کمی کردی گئی ہے۔


اس طرح بھارت بائیوٹیک کی ویکسین مرکز کو 150 روپے فی خوراک، ریاستوں کو 400 روپے فی خوراک اور نجی لیبارٹریوں کو ایک خوراک 1200 روپے میں دستیاب ہوگی۔ بھارت بائیوٹیک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’اس وقت ان وبائی بیماری سے گہری تشویش ہے۔ جو اس وقت پورے ہندوستان کو اپنے گھرے میں لیے ہوئے ہے۔ ’’صحت عامہ کی دیکھ بھال کے نظام کو درپیش بے پناہ چیلنجوں کو تسلیم کرتے ہوئے ہم COVAXIN کو ریاستی حکومتوں کو 400 روپے فی کی قیمت پر فروخت کرے گے‘‘۔


’’ہم قیمتوں کے بارے میں ہمارے نقطہ نظر میں شفاف ہونا چاہتے ہیں جس کا تعین اندرونی طور پر مالی اعانت سے چلنے والی مصنوعات کے انتظام ، بی ایس ایل 3 تیار کرنے والی متعدد سہولیات اور کلینیکل ٹرائلز کے اخراجات شامل ہیں‘‘۔
’’ہم انوویشن ان انڈیا (Innovation in India) کا چیمپیئن بننا چاہتے ہیں اور عوامی صحت سے ہماری گہری وابستگی ہے‘‘۔
بھارت بائیوٹیک کا اعلان خاص طور پر سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا جو آکسفورڈ - آسٹرا زینیکا کی کووڈ۔19 ویکسین کووی شیلڈ تیار کررہا ہے، کے سی ای او ادھار پوناوالا کے بیان کے کچھ ہی دن بعد سامنے آیا ہے۔ جنھوں نے کووی شیلڈ کی قیمتوں میں کمی کردی۔

ایس آئی آئی نے ریاستوں کے لئے کووی شیلڈ کی فی خوراک قیمت 400 روپے مقرر کی تھی، جسے 28 اپریل کو کم کرکے 300 روپے فی خوراک کردیا گیا۔ پونا والا نے ٹویٹ کیا کہ ’’ہم نے ریاستوں کو فی خوراک قیمت 400 سے کم کرکے 300 روپے کردیا ہے‘‘۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: May 01, 2021 12:54 AM IST