ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی عرب: مکہ میں عمرہ کی ملی اجازت، ہندستان سمیت ان ممالک کے سفر پر پابندی

سعودی عرب(Saudi Arab) نے بدھ کو کووڈ-19 وبا (Covid-19 Pandemic) کے مد نظر ہندستان، برازیل اور ارجنٹینا (India-Brazil-argentina) سے آنے والی ہوائی اڑانوں کو معطل کر دیا ہے۔

  • Share this:
سعودی عرب: مکہ میں عمرہ کی ملی اجازت، ہندستان سمیت ان ممالک کے سفر پر پابندی
سعودی عرب(Saudi Arab) نے بدھ کو کووڈ-19 وبا (Covid-19 Pandemic) کے مد نظر ہندستان، برازیل اور ارجنٹینا (India-Brazil-argentina) سے آنے والی ہوائی اڑانوں کو معطل کر دیا ہے۔

سعودی عرب(Saudi Arab) نے بدھ کو کووڈ-19 وبا (Covid-19 Pandemic) کے مد نظر ہندستان، برازیل اور ارجنٹینا (India-Brazil-argentina) سے آنے والی ہوائی اڑانوں کو معطل کر دیا ہے۔ ملک کے شہری ہواباز اتھارٹی کے مطابق ان ملکوں کی چودہ دن پہلے کئے گئے سفر کرنے والے لوگوں کی ملک میں آںے پر روک لگا دی گئی ہے۔ شہری ہواباز محکمے نے ان لوگوں کو اس قانون سے باہر رکھا ہے جن کے پاس آفیشیل سرکاری دعوت نامے ہیں۔ ملک کی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے خدشات کے سبب سات ماہ کے وقفے کے بعد سعودی عرب کی حکومت نے 4 اکتوبر سے شروع ہونے والے عمرہ زیارت کے لئے زائرین کو ملک کے اندر رہنے کی اجازت دی ہے۔

بتادیں کہ پچھلے سال 19 لاکھ افراد نے یہ مقدس سفر (عمرہ) کیا تھا۔ حالانکہ اس سال صرف ایک ہزار افراد نے کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے ایک ہزار لوگوں نے سفر کیا۔ سعودی عرب نے مارچ میں عمرہ پر پابندی عائد کردی تھی۔ سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب حج اور عمرہ سے ہر سال 12 بلین امریکی ڈالر کماتا ہے۔


سعودی عرب کی حکومت نے اب اسے کئی مرحلے میں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے کے دوران صرف 4 اکتوبر سے سعودی عرب کے لوگوں کو ہی مسجد میں آنے کی اجازت ہوگی۔ ایک دن میں آنے والے لوگوں کی تعداد 6 ہزار ہوگی۔ دوسرا مرحلہ 18 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ دوسرے مرحلے کے دوران بھی صرف سعودی عرب کے عوام کو ہی مسجد میں داخلہ ملے گا لیکن اس دوران مجموعی طور پر 65 ہزار افراد کو مسجد میں آنے کی اجازت ہوگی۔ یکم نومبر سے تیسرے مرحلے میں سعودی عرب سے باہر رہنے والے لوگوں کو بھی عمرہ کے لئے آنے کی اجازت ہوگی۔ اس دوران ایک دن میں یہاں کل 80 ہزار افراد کو آنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔


سی ایس ایس ای CSSE) کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ معاملے امریکہ میں ہیں۔ کورونا کے کل 6،896،218 معاملے 200,786 اموات کے ساتھ امریکہ سب سے خراب حالت والا ملک ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ہندستان 5،562،663 کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر آتا ہے۔ ہندستان میں ابھی تک 90،020 افراد کورونا کی وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل (4،591،364) اور ارجنٹینا (652،174) بھی کرونا کی وجہ سے بہت خراب صورتحال میں ہیں۔
Published by: sana Naeem
First published: Sep 24, 2020 11:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading