اقوام متحدہ: ہندوستان میں کووڈ ۔19 کی 'خوفناک' صورتحال 'ہم سب کے لئے انتباہ' ہونی چاہئے اور اس کی گونج اس خطے اور دنیا میں وائرس سے متعلق اموات ، وائرس میں بدلاؤ اور سپلائی میں تاخیر کے معاملے علاقے اور دنیا میں تب تک سنائی دیں گے جب تک دنیا اس ملک کیلئے قدم نہیں اٹھائے گی۔ ا اقوام متحدہ بچوں کی ایجنسی (United Nations Children's Agency) کے سربراہ نے یہ بات کہی
یونیسیف (United Nations Children's Fund) نے ہندستان کو بیس لاکھ فیس شیلڈ اور دو لاکھ ماسک سمیت اہم زندگی کو تحفظ دلانے والے سامان کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کی ہے۔ اس ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہینریٹا فور نے منگل کے روز کہا ، "ہندوستان کی خوفناک صورتحال نے ہم سب کے لئے انتباہ کی گھنٹی بجا دی ہے۔ انہوں نے کپا جب تک دنیا بھارت کی مدد کیلئے قدم نہیں اٹھاتی تب تک " متعلقہ اموات، وائرس میں تبدیلی اور سپلائی میں دیری جیسی گونج علاقے اور پوری دنیا میں سنائی دے گی۔
ہندستان میں کورونا کے ایک دن میں 4,12,262 نئے معاملے ریکارڈ
غور طلب ہے کہ اس درمیان کورونا کے سبب ایک اور ہلاکت خیزدن گزرا۔ کورونا کے نئے معاملوں کے ساتھ ساتھ ریکارڈ اموات بھی پچھلے چوبیس گھنٹوں میں درج کی گئیں۔حالانکہ گزشتہ دو تین دنوں میں کورونا کے نئے معاملوں میں تھوڑی کمی درج کی گئی تھی اور یہ اُمید کی جارہی تھی نئے معاملوں میں مزید کمی ہوگی لیکن کورونا کے تیور سخت ہوتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے چار لاکھ سے زائد 4,12,262 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ تین ہزار نوسو اسی (3,980) افراد کی موت ہوئی ہے اور اسی دوران تین لاکھ تیس ہزار ایک سو تیرہ افراد شفا یاب ہوئے ہیں۔
مجموعی طور پر ملک میں دو کروڑ دس لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اب تک دو لاکھ تیس ہزار سے زائد افراد کی موت ہوچکی ہے۔فی الحال ملک میں پینتیس لاکھ باسٹھ ہزار ایکٹیو کیسز ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔