உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Covid-19: کورونا کی تیز رفتار سے ایکشن میں مرکز، چھ ریاستوں کو لکھا خط، دی یہ بڑی ہدایت

    Covid-19: کورونا کی تیز رفتار سے ایکشن میں مرکز، چھ ریاستوں کو لکھا خط، دی یہ بڑی ہدایت ۔ فائل فوٹو ۔

    Covid-19: کورونا کی تیز رفتار سے ایکشن میں مرکز، چھ ریاستوں کو لکھا خط، دی یہ بڑی ہدایت ۔ فائل فوٹو ۔

    Coronavirus, covid-19 india: ملک کے کچھ حصوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات میں اضافے کے درمیان مرکزی حکومت نے دہلی اور چھ ریاستوں کو مناسب جانچ کو یقینی بنانے، کووڈ پروٹوکول کو بڑھاوا دینے اور ویکسینیشن کی رفتار کو بڑھانے کیلئے کہا ہے

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی: ملک کے کچھ حصوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات میں اضافے کے درمیان مرکزی حکومت نے دہلی اور چھ ریاستوں کو مناسب جانچ کو یقینی بنانے، کووڈ پروٹوکول کو بڑھاوا دینے اور ویکسینیشن کی رفتار کو بڑھانے کیلئے کہا ہے ۔ مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن نے دہلی، کیرالہ، کرناٹک، مہاراشٹر، اوڈیشہ، تمل ناڈو اور تلنگانہ کو لکھے ایک خط میں کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں آنے والے تہواروں اور بڑی تعداد میں لوگوں کو جمع ہونے سے کورونا سمیت متعدی بیماریوں میں اضافے کا اندیشہ پیدا ہوسکتا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے:  ’آسام کے 99.9 فیصد مسلمان امن پسند، بیرونی شدت پسند عناصر ریاست میں دہشت گردی.....‘


      پانچ اگست کے اپنے خط میں انہوں نے اس بات زور دیا کہ آر ٹی پی سی آر اور اینٹیجن جانچ کی تجویز کردہ حصہ داری کو برقرار رکھتے ہوئے ریاست کے سبھی اضلاع میں وافر جانچ کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو انفیکشن کے پھیلاو کو روکنے اور معاملات موثر انتظام کیلئے زیادہ معاملات اور انفیکشن شرح والے اضلاع کی باریکی سے نگرانی کرنی چاہئے۔ دہلی کو لکھے گئے اپنے خط میں بھوشن نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے قومی دارالحکومت میں روزانہ زیادہ اوسط شرح سے نئے کیسز (811 کیسز) سامنے آرہے ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے : سارن زہریلی شراب کیس میں 13 لوگوں کی موت، بڑھ سکتی ہے مرنے والوں کی تعداد


      5 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ہندوستان کے ہفتہ وار نئے کیسز میں سے 8.2 فیصد معاملے دہلی سے سامنے آئے اور اوسطاً روزانہ نئے کیسز میں 1.86 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ 29 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 802 سے بڑھ کر 5 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1,492 ہوگیا ۔ دہلی میں ہفتہ وار انفیکشن کی شرح میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 29 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 5.90 فیصد سے بڑھ کر 5 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 9.86 فیصد ہو گیا۔

      بھوشن نے کہا کہ "بھیڑ بھاڑ والی جگہوں جیسے بازاروں، بین ریاستی بس اسٹینڈ، اسکولوں، کالجوں، ریلوے اسٹیشنوں وغیرہ میں کووڈ کے مناسب پروٹوکول کو یقینی بنانے کیلئے نئے سرے سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔"
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: