ہوم » نیوز » کورونا وائرس

جذباتی بہن نے بھائی کے انتقال پر لکھ ڈالا ایسا رلادینے والا پیغام، ہو جائیں گی آنکھیں نم، صدمے میں ڈوبا کنبہ

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے بھائی کی موت (Nikki Tamboli brother dies) کی خبر کو شیئر کرتے ہوئے اس کے جانے پر ایک جذباتی نوٹ بھی شیئر کیا ہے۔ نکی کا بھائی کئی میڈیکل پریشانیوں کے ساتھ کورونا سے جوجھ رہا تھا۔

  • Share this:
جذباتی بہن   نے بھائی کے انتقال پر لکھ ڈالا ایسا رلادینے والا پیغام، ہو جائیں گی آنکھیں نم، صدمے میں ڈوبا کنبہ
بھائی کے انتقال سے ٹوٹ گئیں نکی

بگ باس (Bigg Boss 14)  میں نظر آئیں نکی تمبولی (Nikki Tamboli) کے بھائی کی کورونا سے موت ہو گئی ہے۔ نکی کا بھائی جتن تمبولی صرف 29  سال کا تھا اور گزشتہ نیس دنوں سے ممبئی کے اسپتال میں داخل تھا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے بھائی کی موت  (Nikki Tamboli brother dies)   کی خبر کو شیئر کرتے ہوئے اس کے جانے پر ایک جذباتی نوٹ بھی شیئر کیا ہے۔ نکی کا بھائی کئی میڈیکل پریشانیوں کے ساتھ کورونا سے جوجھ رہا تھا۔

بھائی کو کھونے کے بعد نکی نے لکھا، ہمارا خاندانی سلسلہ ٹوٹ گیا، نکی لکھتی ہیں ہمیں نہیں پتہ تھا کہ اس صبح ایشور تمہیں ہم سے چھین لے گا۔ جیتے جی ہم نے تمہیں بہت پیار کیا اور اب تمہارے جانے کے بعد بھی ہم یہی کریں گے۔ تمہیں کھو کر ہم ٹوٹ گئے ہیں۔ تم اکیلے نہیں گئے ہو، ہم سبھی کا ایک حصہ تمہارے ساتھ چلا گیا ہے۔ اب جب تم خدا کے پاس ہو، تمہاری پیاری یادیں ہمارے ساتھ ہیں اور تمہارا پیار اب بھی ہمارے لئے ایک رہنما ہے۔ ہم تمہیں دیکھ نہیں سکتے پر میں جانتی ہوں تم ہمیشہ ہمارے ساتھ ہو، ہماری فیملی چین ٹوٹ گئی۔ کچھ بھی پہلے جیسا نہیں ہے لیکن اللہ ہمیں ایک۔ایک کرکے اپنے پاس بلائے گا اور ہماری فیملی چین پھر سے جڑ جائے گی۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Nikki Tamboli (@nikki_tamboli)





نکی آگے لکھتی ہیں کہ میں خدا کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے مجھے تم جیسا بھائی دیا۔

Nikki Tamboli, bigg boss, Nikki Tamboli brother dies
(Photo- @nikki_tamboli/Instagram)


نکی نے سوشل میڈیا پر ہی بتایا تھا کہ ان کا بھائی کچھ میڈیکل پریشانیوں سے جوجھ رہا تھا۔ نکی نے لکھا تھا بیس دن پہلے میرا بھائی اسپتال میں داخل ہوا ہے کیونکہ اس کے پھیپھڑے خراب ہو گئے ہیں۔ اس کا ایک پھیپھڑا خراب ہے اور وہ ایک پھیپھڑے کے ساتھ زندہ ہے۔ اسے ٹی بی اور کووڈ ہوا ہے۔ اسے نمیونیا بھی تھا۔ نکی نے حال ہی میں اپنے بھائی کی صحت یاب ہونے کیلئے گھر میں پوجا بھی رکھی تھی۔

حال ہی میں نکی نے اپنی دوست روبینہ دلیک کے کورونا سے متاثر ہونے پر کافی فکر ظاہر کی اور ان سے اپنا خیال رکھنے کہا۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 04, 2021 07:15 PM IST